دلی:گیارہ ہلاک متعدد مٹی تلے دفن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی دارالحکومت دلی میں ایک زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے کی کھدائی کرنے والے گیارہ مزدور ہلاک جبکہ کم از کم اٹھارہ مٹی کے ڈھیر کے نیچے دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام پانچ بجے یہ مزدور ایک زیر تعمیر عمارت کا تہہ خانے بنانے کے لیے کھدائی کر رہے تھے کہ مٹی کا ایک بڑا تودہ ان کے اوپر آ گرا ۔ تہہ خانہ کی گہرائی پچپن فٹ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدورں کا تعلق مغربی بنگال کے علاقے مالدا سے تھا۔حادثہ سنیچر کی شام ساڑھے پانچ بجے پیش آیا۔ اٹھارہ سے زیادہ مزدور ابھی مٹی کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گیارہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ امدادی کارکن ملبے کے نیچے دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ | اسی بارے میں دلی: غیرقانونی عمارتوں کا انہدام19 December, 2005 | انڈیا عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک23 August, 2005 | انڈیا موت کے سائے میں جینے پر مجبور 05 September, 2005 | انڈیا ممبئی: عمارت زمیں بوس، 6 ہلاک29 August, 2005 | انڈیا کانپور: عمارت گرنے سے تیرہ ہلاک27 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||