زیرِ تعمیر عمارت منہدم، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے مضافاتی علاقہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہو گئی ہے۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کنٹرول کے مطابق اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تین شدید زخمی مزدوروں کو شہر کے بھگوتی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔ فائر کنٹرول کے مطابق ممبئی کے مضافاتی گورے گاؤں نامی علاقے میں دو منزلہ بنگلہ کا تعمیراتی کام چل رہا تھا۔ شام کے سات بجے کے قریب اچانک اس عمارت کا ایک حصہ ریت کی طرح ڈھیر ہو گیا۔ فائر کنٹرول کا کہنا ہے کہ ملبے سے انہوں نے چار مزدوروں کی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ تین زخمی مزدوروں کو بھگوتی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے۔ ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو اس ملبہ میں مزید مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہو گا۔ | اسی بارے میں ممبئی: دیوار منہدم، انیس ہلاک 03 February, 2007 | انڈیا اترپردیش: عمارت گرنے سے 8 ہلاک10 January, 2007 | انڈیا اترپردیش: عمارت گرنے سے 8 ہلاک10 January, 2007 | انڈیا کانپور: عمارت گرنے سے تیرہ ہلاک27 October, 2005 | انڈیا ممبئی: عمارت زمیں بوس، 6 ہلاک29 August, 2005 | انڈیا عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک23 August, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||