اترپردیش: عمارت گرنے سے 8 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش کے علاقے الہ آباد میں ایک عمارت کے گرنے سے آٹھ مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درجنوں مزدور ابھی تک ملٹی سٹوری بلڈنگ کے ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارت پر تعمیراتی کام کیا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق متعدد مزدوروں کو شدید زخمی حالت میں آس پاس کے ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔ امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے حادثہ پر فوج کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عمارت کے گرنے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ | اسی بارے میں ممبئی: عمارت زمیں بوس، 6 ہلاک29 August, 2005 | انڈیا عمارت گرنے سے گیارہ ہلاک23 August, 2005 | انڈیا کانپور: عمارت گرنے سے تیرہ ہلاک27 October, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||