فرضی تصادم: ایس ایس پی پر فرد جرم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیرِانتظام جموں اور کشمیر میں پولیس نے فرضی تصادم کے معاملے میں ایس ایس پی سمیت سات پولیس اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ ریاست کی ایک ذیلی عدالت میں سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس ایچ آر پریہار ، ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس رام بہادر، ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور چارحولداروں کے خلاف قتل اور سازش کے الزام عائد کئے گئے ہیں۔ فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس دسمبر کی رات عبدالّرحمان پاڈر کو پولیس نے سری نگر کے قریب سمبل میں ایک فرضی تصادم میں ہلاک کر دیا تھا۔ اس وقت پولیس نے مقتول کو ابو حافظ نامی پاکستانی دہشت گرد بتایا تھا اور انہيں علاقے کے ہی ایک قبرستان میں دفن کر دیا تھا۔ ایک مہینے قبل پاڈر کی قبر میں سے ان کی لاش کا ڈی این ائے ٹیسٹ کیا گیا جس سے ان کی شناخت ممکن ہو سکی۔ کشمیر میں مسلح جنگ کی اٹھارہ سالہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی سینئر سپرٹینڈینٹ آف پولیس کے خلاف کسی عام شہری کے قتل کے معاملے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ نائب پولیس انسپکٹر آف پولیس فاروق احمد نے بی بی سی کو بتایا ’اس وقت کشمیر میں پولیس ایسے فرضی تصادم کے پانچ مزید معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔‘ مسٹر فاروق کے مطابق ان میں چار معاملات میں فوج بھی ملوث پائی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمے کی سماعت بہت جلد شروع کی جائے گی۔ | اسی بارے میں ڈی این اے، شہری کی ہلاکت ثابت 22 February, 2007 | انڈیا احتجاجی مظاہرے، زندگی متاثر06 February, 2007 | انڈیا کشمیر: جھڑپ میں تین فوجی ہلاک09 February, 2007 | انڈیا کشمیر: فوجیوں کے خلاف تحقیقات 10 February, 2007 | انڈیا لاپتہ: ہزاروں اقرباء سڑکوں پر12 February, 2007 | انڈیا کشمیر: مظاہرے میں متعدد زخمی14 February, 2007 | انڈیا لاپتہ کشمیریوں کے اقرباء دلّی روانہ18 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||