کشمیر: مظاہرے میں متعدد زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں پولیس کی حراست میں ایک شخص کی مبینہ ہلاکت کے خلاف بدھ کے روز کیے گئے مظاہرے میں درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ شوکت حسین کی پولیس کی حراست میں موت کے خلاف سینکڑوں افراد نے رجوری ضلع میں مظاہرے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتول شوکت حسین ضلع رجوری کے باشندے تھے اور انہیں ایک چوری کے مقدمے میں منگل کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور بدھ کی صبح پولیس کی حراست میں ان کی موت ہوگئی۔ تاہم شوکت حسین کے خاندان والوں کا الزام ہے کہ پولیس نے شوکت کو شدید جسمانی اذیت دی اور اس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقامی تھانے کے پولیس انچارج کو معطل کرد یاگیا ہے اور اس واقعہ کی تفتیش کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے مقتول شوکت حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے خاندان والوں کو سونپ دی اور علاقعہ میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ غلام بنی آزاد نے ایک بار پھر باور کرایا ہے کہ انسانی حقوق کی کسی بھی قسم کی خلاف وزری کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں فرضی مقابلے، قبریں کھولنےکا کام معطل05 February, 2007 | انڈیا احتجاجی مظاہرے، زندگی متاثر06 February, 2007 | انڈیا احتجاج، ہڑتال سے زندگی متاثر06 February, 2007 | انڈیا کشمیر: جھڑپ میں تین فوجی ہلاک09 February, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||