BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 31 January, 2007, 17:42 GMT 22:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورکھپور: تشدد کے واقعات، کشیدگی
فائل فوٹو
گورکھپور میں ہندو مسلم فسادات کے بعد سنیچر سے کرفیو نافذ ہے
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے فساد زدہ شہر گورکھپور میں چوتھے دن بھی کشیدگی برقرار ہے اور شہر کے بعض علاقوں میں بدستور کرفیو جاری ہے۔

گورکھپور کے پڑوسی شہر بستی، دیوریا اور مہاراج گنج میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ شہر میں ہندو مسلم فسادات کے بعد سنیچر کے دن سے کرفیو نافذ ہے۔

مقامی نامہ نگار کمار ہرش نے بی بی سی کو بتایا کہ گورکھپور کے قریب دیوریا ضلع میں ایک ’انٹر سٹی‘ ٹرین کو جلانے کی کوشش کی گئی۔

اترپردیش کے ڈاریکٹر جنرل آف پولیس بوا سنگھ نے بتایا کہ بلوائیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کے اگلے چند دنوں میں حالات ساز گار ہوجائيں گے۔

طلات کے مطابق مہاراج گنج اور دیوریا میں پولیس اور دنگائیوں کے درمیان کئی مقامات پو جھڑپیں ہوئی ہيں۔ شہر میں ضروری اشیاء کی قلّت ہورہی ہے لیکن ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ ضرورت کا سامان مہیا کرایا جارہا ہے۔

اجینسیز کی خبروں کے مطابق گورکھپور شہر میں جانے کی کوشش کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے تین رہنماؤں سنتوش گنگوار، دھرمیندر دیو اور ستیہ پراکاش اہلووالیا کو بارہ بنکی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

محرم کی دسویں تاریخ کو کشیدگی کے سبب محرم کا روایتی جلوس بھی نہیں نکالا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے مقامی علماء سے مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا۔

حکومت نے لاپرواہی کے الزام میں ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی اور کئی پولیس افسروں کو منگل کے روز معطل کر دیا تھا۔ تشدد پر قابو پانے کے لیے گورکھپور میں اضافی نیم فوجی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رکن پارلیمان یوگی آدیتہ ناتھ کی گرفتاری کے بعد پیر کی صبح تشدد بھڑک اٹھا تھا۔ اس کے بعد مظاہرین نے ریاستی ٹرانسپورٹ کی ایک بس میں آگ لگادی تھی اور ایک ٹرین میں بھی آگ لگانےکی کوشش کی۔

مسٹر ناتھ کو اتوار کی رات اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کشیدگی والے علاقے میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
کسانوں کا احتجاج، کرفیو
26 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد