BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 13:34 GMT 18:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تشدد کے بعد گورکھپورمیں کرفیو
گھورکھ پور
گورکھ پور میں اس سے پہلے بھی فسادات ہوئے ہیں
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے شہرگورکھپور میں تشدد کے بعد حساس علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک مقامی رہنما یوگی ادیتہ ناتھ کی گرفتاری کے بعد پیر کی صبح پھر تشدد بھڑک اٹھا۔اس سے قبل جمعہ کومحرم کے جلوس کے دوران بھی تشدد ہوا تھا۔

یوگی ناتھ کے حامیوں نےگرفتاری کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جس کے دوران تشدد کے سبب شہر کے بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کرنا پڑا ہے۔ مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے پولیس نے لاٹھی کا بھی استعمال کیا ہے۔

مسٹر ناتھ کو اتوار کی رات اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کشیدگی والے علاقے میں جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں ان کے ایک سو پچاس حامیوں کے ساتھ جیل بھیج دیا گياہے۔

مقامی پولیس اہلکار پی کے اگروال نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایاہے کہ ضلع کے چار علاقوں میں کرفیو نافذ کیا گيا ہے۔

اس درمیان ریاست کے ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل آف پولیس گورکھپور پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ حالات پر سختی سے نظر رکھی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محرم کا جلوس امن کے ساتھ نکا لا جائےگا لیکن کشیدگی والے علاقوں سے جلوس کونکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

شہر میں کشیدگی کے سبب ضلعی انتظامیہ نے تیس جنوری تک سکول کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ جمعہ کوگورکھپور میں فرقہ وارانہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب اسماعیل پور میں ایک ہندو خاندان کے جلسے میں ناچ گانا جاری تھا۔ اسی دوران دو گروہ آپس میں جھگڑ پڑے۔ ایک گروہ وہاں سے بھاگ رہا تھا کہ دوسرے نےگولی چلا دی۔

اس وقت سامنے سے مسلمانوں کا محرّم کا جلوس آ رہا تھا اور فائرنگ کے کچھ چھرّے جلوس میں شامل لوگوں کو بھی لگ گئے تھے۔ اس کے بعد جلوس کے لوگوں نے مبینہ طور پر حملہ کر کے راج کمار اگرہری نامی ایک نوجوان کو ہلاک کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
کسانوں کا احتجاج، کرفیو
26 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد