ہندوستانی ریاست آسام کے شہر سلچر میں تشدد کی ایک نئی لہر کے بعد کرفیونافذ کر دیا گیا ہے۔ تشدد کو روکنے کی غرض سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا گیا کہ کہ بلوائیوں کو دیکھتے ہی گولی مار دیں۔ سلچر کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات کو مارواڑی برادری کی ملکیتی دکانوں کو آگے لگانے اور لوٹنے کے والقعات کے شہر میں نیم فوجی دستوں کا گشت شروع کر دیا گیا ہے۔ سلچر سے موصول ہونے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ شہر میں تشدد ان خبروں کے بعد شروع ہوا کہ ایک مارواڑی تاجر نے اپنی دکان پر کام کرنے والے لڑکے کو مار مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ |