آسام: دو دھماکوں میں پانچ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسام میں دو مختلف دھماکوں میں پانچ افراد ہلاک اور کم از کم چھتیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق پہلا بم دھماکہ دھبرجی سے بہار جانے والی ایک بس میں ہوا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔ دوسرا دھماکہ ضلع گولپڑہ میں اس وقت ہوا جب بارڈر سکیورٹی فورس کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم دو فوجی اور ایک لڑکی ہلاک ہو گئے۔لڑکی ایک فوجی کی بیٹی تھی۔ پچھلےچوبیس گھنٹوں میں آسام میں چار دھماکے ہو چکے ہیں۔ آسام کے وزیر اعلیٰ چیف منسٹر ترون گوگی نے علیحدگی پسند، یونائٹیڈ لبریشن فرنٹ، کو دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا۔ باغیوں نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ چیف منسٹر ترون نے شمالی مشرقی ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ علحیدگی پسندوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||