آسام میں مزید چھ ہلاکتیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں علیحدگی پسند باغیوں نے مزید چھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ علاقے میں پُرتشدد کارروائیوں کا تیسرا دن تھا۔ مسلح افراد نے سونتپور ضلع کے ایک گاؤں میں گھس کر لوگوں کو قطار میں کھڑا کر کے فائرنگ کر دی۔ اس سے پہلے اختتام ہفتہ پر ہونے والے خونریز دھماکوں کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد تہتر ہو گئی ہے۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ حالیہ واقعہ کے پیچھے ممنوعہ تنظیم نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ کا ہاتھ ہے۔ نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ آسام میں بودو عوام کے لیے ایک آزاد ریاست کے قیام کی خاطر سرگرم ہے۔ ناگالینڈ میں تشدد کے واقعات: پولیس حکام نے ملحقہ ریاست ناگالینڈ میں اختتام ہفتہ پر ہونے والے دو بم دھماکوں کا ذمہ دار بھی اسی تنظیم کو ٹھہرایا تھا۔ اتوار کو ہونے والے ان دھماکوں میں گیارہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی ریاست ناگالینڈ کے شہر دیماپور میں سنیچر کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں چھتیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ناگالینڈ کے دو باغی دھڑوں نے ایک دوسرے کو ان واقعات کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ یہ دونوں دھڑے حکومت کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کیے ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||