BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 02 October, 2004, 21:17 GMT 02:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناگالینڈ، آسام تشدد میں 56 ہلاک
News image
بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں ناگالینڈ اور آسام میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں 56 افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

ناگا لینڈ میں کے ایک تجارتی مرکز دیماپور میں سنیچر کی صبح ہونے والے دو بم دھماکوں میں پولیس کے بقول کم از کم چھتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک سو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن میں متعدد کی حالت نازک ہے۔

جب کہ اس واردات کے کچہ ہی گھنٹے بعد بوڈو قبائل کے افراد نے آسام کے دوبھری ضلع بازار میں اندھا دھند گولیاں برسا کر بیس افراد کو ہلاک کر دیا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ناگا لینڈ کے دھماکوں کے پیچھے بھی نیشنل ڈیموکرٹک فرنٹ آف بوڈو لینڈ کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

دیماپور میں ایک دھماکہ ریلوے سٹیشن جبکہ دوسرا ایک بازار میں ہوا۔

موقع پر موجود لوگوں کا کہنا ہے دونوں دھماکے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے چند ہی منٹوں کے وقفے میں ہوئے۔

ریلوے سٹیشن پر ہونے والا دھماکہ اس وقت ہوا جب وہاں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا جبکہ دوسرا دھماکہ ہانگ کانگ نامی مارکیٹ میں ہوا جہاں ممنوعہ مصنوعات کھلے عام فروخت کی جاتی ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے امدای کارکن زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال پہنچانے میں مصروف رہے۔

ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ مسخ شدہ متعدد لاشیں ریلوے سٹیشن میں پڑی ہیں۔

ناگالینڈ میں گزشتہ پچاس برس سے زائد عرصے سے باغیانہ کارروائیاں جاری ہیں لیکن انیس سو ستانوے کے بعد سے ریاست کا بڑا باغی گروہ ’نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ (این ایس سی این)‘ حکومت سے مذاکرات میں مصروف ہے اور فریقین میں لڑائی بند ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد