نٹھاری قتل: ملزم کے بنگلے کا معائنہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے مرکزی تفتیشی ادارے اور فورنزک کےمحکمہ کی ایک ٹیم نے سترہ بچوں اور عورتوں کے قتل معاملے کی تفتیش کے لیے ملزم مونیندر سنگھ پندھیر کے بنگلے کا معائنہ کیا ہے۔ یہ ٹیم تیس ارکان پر مشتمل ہےاورخبروں کے مطابق انہوں نے ملزم مونیندرسنگھ کے بنگلے کا معائنہ جنسی استحصال اور قتل کے بارے میں سراغ حاصل کرنے کے لیے کیا۔ پندھیرکا بنگلہ دِلّی کے نواحی شہر نوئیڈا کے سیکٹر اکتیس میں واقع ہے۔پولیس کی اطلاعات کے مطابق اسی بنگلے میں سترہ بچوں اور عورتوں کو قتل کیاگیا تھا۔ سی بی آئی کی خصوصی کرائم برانچ نے مکمل تفتیش کے لیے ایک درجن سے زیادہ ٹیموں کی تشکیل کی ہے۔ سی بی آئی اس بات کی بھی تفتیش کرے گی کہ علاقے ميں درجنوں بچوں اور عورتوں کی گم شدگی کی شکایت کے باوجود مقامی پولیس نے عوامی شکایات کا خاطر خواہ نوٹس کیوں نہیں لیا۔ جمعرات کے روز سی بی آئی نے معاملے کی تفتیش کے لیے مونیندر سنگھ اور اس کے نوکر سریند کولی کو پندرہ دنوں کے لیے اپنے حراست میں لے لیا ہے۔ دونوں ملزموں کو پولیس دوہفتہ پہلے ہی گرفتار کر چکی تھی۔ سی بی آئی آل انڈیا انسٹیٹوٹ آف میڈکل سائنس ،آندھرا پردیش فورنزک لیباریٹری اور سنٹرل فورنزک اینڈ سائنس لیباریٹری کے ماہرین کی مدد لے رہی ہے تاکہ برآمد کی گئی ہڈیوں کا ٹیسٹ کیاجا سکے۔ سی بی آئی اس پہلو کا بھی جائزہ لے گی کہ سترہ لوگوں کے قتل کے اس واقعے کے پیچھے کہیں انسانی اعضاء کے خرید فروخت کا معاملہ تو نہیں ہے۔ گزشتہ ہفتے مرکزی ملزم کا ریاست گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگرمیں ایک لیباریٹری میں نارکو یعنی نفسیاتی ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ دوہفتہ قبل دِلّی کے نواحی شہر نوئیڈا کے گاؤں نٹھاری کے ایک بنگلے کے عقب میں واقع نالے میں سترہ بچوں اور عورتوں کی ہڈیاں بر آمد ہوئی تھیں۔ بعد میں تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ انسانی ڈھانچے نٹھاری گاؤں کےگم شدہ بچوں اور عورتوں کے ہیں۔ نٹھاری گاؤں میں گزشتہ دو برس کے درمیان تیس سے زائد بچوں کی گم شدگی کی شکایت مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کی گی تھی۔ پولیس پر الزام ہے کہ اس نے اتنی تعداد میں گمشدگیوں کی شکایت کے باوجود کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ نٹھاری کے واقعہ کے انکشاف کے بعد علاقے کے کئی سینئر پولیس افسر معطل کر دیے گئے تھے۔ | اسی بارے میں نوئیڈامعاملہ: پولیس اہلکار برخاست04 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا: ملزمان کے ریمانڈ میں توسیع10 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا کیس: ملزمان کے ٹیسٹ مکمل09 January, 2007 | انڈیا سونیا گاندھی نوئیڈا کے دورے پر06 January, 2007 | انڈیا ملائم سی بی آئی کی تفتیش پر راضی05 January, 2007 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||