ملائم سی بی آئی کی تفتیش پر راضی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اترپردیش کے وزیراعلٰی ملائم سنگھ یادو نے دلی کے نواحی علاقے نوئیڈا کے نتھاری گاؤں میں سترہ بچوں اور عورتوں کے قتل اور اغواء کے معاملے کی تفتیش سی بی آئی کو سونپنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ لکھنؤ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ اس معاملے سے جڑے سبھی پہلوؤں کی بخوبی تفتیش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں جو بھی پیچیدگیاں ہیں انہیں بھی جلد حل کیا جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نوئیڈا معاملے کی سی بی آئی کے ذریعے تفتیش کرانے کے خلاف نہیں ہے۔ مسٹر یادو نے کہا’ اترپردیش کے گورنر نے ایک خط کے ذریعے حکومت سے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کے ذریعے کروانے کے لیے کہا تھا اور میں ہمیشہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپنے کے لیے تیار تھا جبکہ گورنر نے اپنے خط میں لکھا کہ میں نے سی بی آئی کی جانچ کے لیے منع کر دیا تھا جبکہ حکومت کبھی بھی اس کے خلاف نہیں تھی‘۔ اس ہفتے کے آغاز میں نوئیڈا کیس میں سی بی آئی کو تفتیش سونپنے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے یہ کہہ کر درخواست خارج کر دی تھی کہ معاملے کی تفتیش کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے پہلے ہی اعلٰی کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔
ادھر معاملے کی سچائی جاننے کے لیے اس مقدمے کے دو اہم ملزمان سریندر کوہلی اور موہندر سنگھ کے’ لائی ڈیٹیکٹر‘ اور’نارکو اینالیسز‘ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ملزمان کو اس کے لیے گجرات کے شہر احمدآباد لے جایا گیا ہےجہاں ایک لیباریٹری میں یہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’نارکو اینا لسز‘ اور دیگر ٹیسٹ سے معاملے کی تفتیش میں مدد ملےگی کیونکہ ان ٹیسٹوں میں بعض ایسے ٹیسٹ بھی ہیں جن کی مدد سے ملزمان سچ بولنے لگیں گے۔ گزشتہ روز نوئيڈا شہر میں انسانی ڈھانچے برآمد ہو نے کے معاملے میں چھ پولیس اہلکارو ں کو برخاست اور تین افسروں کو معطل کر دیا گیا تھا۔ علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ پولیس نےگمشدگیوں سے متعلق رپورٹ درج کرنے اور گمشدہ افراد کی تلاش میں کوتاہی برتی ہے۔ گجرات میں واقع لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکڑ جے ایم بیاس کا کہنا ہے کہ کچھ معلومات کم وقت میں بھی مل جائیں گی لیکن کچھ ٹیسٹس کے نتائج آنے میں کئی گھنٹوں کا وقت لگےگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مکمل نتائج حاصل کرنے میں تین دن کا وقت لگےگا۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ’نارکواینالسز‘ ٹیسٹ بھی کوئی آخری سچ نہيں ہے اور اس ٹیسٹ سے حاصل کردہ ثبوت عدالت میں بطور دلیل پیش نہيں کیے جا سکتے۔ | اسی بارے میں نوئیڈامعاملہ: پولیس اہلکار برخاست04 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا : سی بی آئی سے انکوائری نہیں03 January, 2007 | انڈیا انسانی ڈھانچے، سکیورٹی سخت31 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||