سونیا گاندھی نوئیڈا کے دورے پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی حکمراں جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کو دلی کے نواحی علاقے نوئیڈا کے نتھاری گاؤں کا دورے کے بعد کہا ہے کہ ریاستی امن و امان کی بحالی اترپردیش حکومت کی ذمے داری ہے اور ریاست میں قانون کی حکمرانی نہيں ہے۔ مسزگاندھی نے کہا’ اترپردیش میں امن وامان کی صورت حال بالکل خراب ہے اور یہاں ہر روز کوئی نہ کوئی واقعہ پیش آتا رہتا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی دباؤ میں آ کر ہی اترپردیش کے وزیراعلٰی ملائم سنگھ یادو نوئیڈا واقعے کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کے لیے تیار ہوئے ہیں۔ سونیاگاندھی کے دورے کے موقع پر علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے تھے۔
سونیا گاندھی نے نتھاری گاؤں کے دورے کے دوران لواحقین کے خاندان والوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوئیڈا کے سیکٹر اکتیس میں واقع اس بنگلے کے اطراف کا بھی معائنہ کیا جہاں مبینہ طور پر ملزم مونندر سنگھ پنڈھار اور ان کے نوکر نے سترہ بچوں اور عورتوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا۔ ادھر معاملے کی سچائی جاننے کے لیے احمد آباد میں مقدمے کے دو اہم ملزمان سریندر کوہلی اور مونندر سنگھ کے’ لائی ڈیٹیکٹر‘ اور’نارکو اینالیسز‘ ٹیسٹ جاری ہیں۔ ہفتے کی صبح دونوں ملزمان کو جسمانی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ گجرات میں واقع لیبارٹری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جے ایم بیاس کا کہنا تھا کہ کچھ معلومات کم وقت میں بھی مل جائیں گی لیکن کچھ ٹیسٹوں کے نتائج آنے میں کئی گھنٹوں کا وقت لگےگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے مکمل نتائج حاصل کرنے میں تین دن کا وقت لگےگا۔ | اسی بارے میں نوئیڈامعاملہ: پولیس اہلکار برخاست04 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا : سی بی آئی سے انکوائری نہیں03 January, 2007 | انڈیا نوئیڈا سے پندرہ کھوپڑیاں برآمد29 December, 2006 | انڈیا انسانی ڈھانچے، سکیورٹی سخت31 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||