’ناشتہ امرتسر، ظہرانہ لاہور میں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان امن، سلامتی اور دوستی کے ایک معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتے بہتر ہو سکيں۔ وزیراعظم کا بیان ایک ایسے وقت ميں آيا ہے جب بھارتی وزيرِخارجہ پرنب مکھرجی اسی مہینے کی تیرہ تاریخ کو پاکستان کا دورہ کرنے والے ہيں۔ اپنےخطاب میں بھارتی وزیراعظم نے سرحدوں کو بے معنی بنانے پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا’ ہم اس دن کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب لوگ صبح کا ناشتہ امرتسرمیں، دوپہر کا کھانا لاہور میں اور رات کا کھانا کابل میں کھائيں‘۔ انہوں نے کہا’ہمارے بزرگوں نے ایسی ہی زندگی گزاری ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آنے والی نسلیں بھی ایسی ہی زندگی گزاریں‘۔ دلی میں فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس میں تجارتی وفد سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے یہ خواہش ظاہر کی کہ ’دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اس قدر دوستانہ ہو جائيں اور دونوں ممالک اس قدر ایک دوسرے پر یقین کرنے لگیں کہ وہ امن ، سلامتی اور دوستی سے متعلق ایک معاہدہ کرنے پر اتفاق کر لیں‘۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمگیریت کے اس دور میں سیاسی سرحدیں سماجی اور اقتصادی رشتوں میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے کہا’پورے جنوبی ایشیا کے عوام کی خوشحالی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور اگر پڑوسی ممالک میں اقتصادی ترقی نہیں ہوتی تو اس کا اثر ہندوستان پر بھی پڑے گا‘۔ | اسی بارے میں سرحدیں بےمعنی ہونی چاہئیں: انڈیا 05 December, 2006 | انڈیا مسئلہ کشمیر: دھند چھٹنے والی ہے؟08 December, 2006 | انڈیا منموہن:’نئی تجاویز کا خیر مقدم‘17 December, 2006 | انڈیا اپنی منزل ایک ہے : منموہن سنگھ20 December, 2006 | انڈیا پاک و ہند تعلقات: نشیب و فراز کا سال24 December, 2006 | انڈیا اڈوانی کومشرف کا فارمولہ منظور نہیں24 December, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||