BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 December, 2006, 10:22 GMT 15:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کشمیر میں’البدر کا کمانڈر‘ ہلاک
انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر
گاؤں کے لوگوں کے شور مچانے پر فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے اس شدت پسند کو ہلاک کر دیا
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں فوج نے البدر تنظیم کے ایک مبینہ شدت پسند کو سرحد کے قریب فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ ضلع پونچھ کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔

بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹینیٹ کرنل ایس ڈی گوسمی نے بتایا ہے کہ یہ شدت پسند جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو ضلع پونچھ کے گاؤں چاندیل کے ایک گھر میں زبردستی گھس گیا تھا جہاں اس نے چوبیس سالہ گلشن بانو کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

ترجمان کے مطابق اس شخص نے اس خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسی گاؤں کے ایک اور گھر میں پناہ لینے کی کوشش کی جس پر گاؤں کے لوگوں نے شور مچا دیا اور فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے اسے ہلاک کر دیا۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس شخص کا نام اشتیاق تھا اور وہ اس علاقے میں البدر کا کمانڈر تھا۔ فوج کے مطابق اس کے پاس سے بارود اور ہتھیار بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

فوج کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص شدت پسندی کے کئی واقعات میں ملوث تھا اور اس کی ہلاکت کو فوج کی بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اسی بارے میں
ہندو عسکریت پسند ہلاک
24 August, 2006 | انڈیا
جموں میں خونریز جھڑپ
10 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد