BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 November, 2006, 17:04 GMT 22:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کپواڑہ میں انتہا پسند گرفتار
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر
پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق پاکستان کے علاقے ملتان سے تھا
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق ضلع کپواڑہ کے دیہاتیوں نے شدت پسند تنظیم لشکرِ طیبہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ثاقب عزیز ملک نامی انتہا پسند کا تعلق پاکستان کے شہر ملتان سے ہے اور وہ اس وقت فرار ہو گیا تھا جب بدھ کو انتہا پسندوں اور ہندوستانی فوج کے درمیان کپواڑہ کے علاقے غلام میں فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا تھا۔فرار ہونے کے بعد ملزم نے عوارہ نامی دیہات میں پناہ لی تھی۔

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق جمعرات کی صبح کو علاقے کے رہائشیوں نے حکام کو اس ملزم کے بارے میں اطلاع دی اور اسے گرفتار کروا دیا۔

پولیس کے سینیر اہلکار اس ایم سائی نے کپواڑہ کا دورہ کیا اور علاقے کے رہائشیوں کے لیے دو ہزار دو سو امریکی ڈالر کے انعام کا اعلان کیا۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثاقب عزیز اس مہینے کے آغاز میں کشمیر میں داخل ہوا تھا اور وہ چھ افراد پر مشتمعل دراندازوں کے گروہ کا رکن تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ شہریوں نے کھلے عام کسی انتہا پسند کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔

اس سے قبل سکیورٹی فورسیز کے مخبر خفیہ طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ انتہا پسندوں نے سترہ سالوں سے جاری اس لڑائی میں اب تک سینکڑوں مخبروں کو ہلاک کیا ہے۔

اسی بارے میں
کشمیر: چار ہلاک
13 September, 2004 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد