کشمیر: چار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ضلع پونچھ کے ایک دور دراز گاؤں میں مشتبہ شدت پسندوں نے ایک مسلمان گھرانے کے کم از کم تین افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ان مشتبہ شدت پسندوں نے اتوار کو رات گئے ہمالیہ کے پیر پنجل پہاڑی سلسلے میں چٹہ پانی کے مقام پر واقع ایک سمر ہٹ پر ہلہ بول دیا اور تین افراد کو گولی مار دی جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں محمد زمان، انکی اہلیہ بانو بی اور بھائی عبدالغنی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے بدلہ لینے کے لیے کارروائی کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ان تینوں کو اُسی گھر میں قتل کیا گیا ہے جہاں شدت پسند تنظیم لشکر طیبہ کا ایک سینیئر کمانڈر سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہو گیا تھا۔ مقامی لوگوں نے رات گئے فائرنگ کی آواز سنی اور صبح ہونے پر پولیس کو مطلع کیا۔ اب تک کسی بھی گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے اتوار کو رات گئے دودہ ضلع کے گاندوہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کر دیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||