BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 September, 2004, 16:45 GMT 21:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’مذاکرات جاری رہنا پیش رفت ہے‘

خورشید قصوری اور نٹور سنگھ
باڈی لینگویج مثبت تھی، مسکراٹیں بڑی اور مصافحہ زوردار۔ لیکن جب پاکستان اور ہندوستان کے وزرا خارجہ نے مشترکہ اخباری کانفرنس سے خطاب کیا تو تفصیلات مبہم تھیں اور نتیجہ معمولی۔

دونوں فریقین نے سرحدوں کی سلامتی، ریل کے رابطوں اور جوہری معاملات سمیت بہت سے موضوعات کے بارے میں ڈھیروں کمیٹیوں اور نظام الاوقات کا اعلان کیا۔

لیکن دونوں نے اخباری کانفرنس کے دوران برملا کشمیر کے مسئلے کے بارے میں اپنے اختلافات کا اظہار کیا۔

بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا کہ بھارت اس بات سے ناخوش ہے کہ مبینہ طور پر پاکستان سے شدت پسند لائن آف کنٹرول کے پار بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں کارروائیوں کے لیے جاتے ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے الزام لگایا کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔

مبصرین کے نزدیک یہ بھی بڑی پیش رفت ہے کہ دونوں ملک مذاکرات جاری رکھتے ہوئے اپنے اختلافات کا کھلے عام اظہار کر پائے ہیں۔

ایسا کرنے سے دونوں حکومتیں اپنے اپنے ملک کے سخت گیر موقف رکھنے والے طبقوں کی تنقید سے بھی اپنے آپ کو بچا سکتی ہیں۔

لیکن زیادہ تر مبصرین کے نزدیک مذاکرات کی سب سے مثبت بات یہ تھی کہ وہ ختم نہیں ہوئے۔

اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان اس طرح کے طویل اور مرحلہ وار مذاکرات انیس سو اٹھانوے میں ہوئے تھے۔ لیکن اس وقت زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی تھی اور وہ جلد ہی ختم ہو گئے تھے۔

انیس سو اٹھانوے میں بھارت کی کی نمائندگی اس وقت کے سیکرٹری خارجہ سلمان حیدر نے کی تھی جن کے خیال میں دِلّی میں ہونے والے تازہ ترین دو روزہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد