پاک ہند مذاکرات دلی میں دوسرا دن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اور آخری دور پیر کے روز شروع ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستانی وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور سلامتی کے مشیر جے این ڈکشت سے بھی ملاقات کریں گے۔ خورشید قصوری نے سنیچر کو تحریک حریت آرگنائزیشن کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اورآج وہ حریت کانفرنسں کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ تحریک حریت آرگنائزیشن کو حریت کانفرنس کے ایک سابق رہنما نے حریت کانفرنس سے الگ ہونے کے بعد قائم کیا ہے اور اسے قدرے سخت گیر موقف رکھنے والی تنظیم تصور کیا جاتا ہے۔ اتوار کو ہونے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور مسئلہ کشمیر پر مرکوز رہا۔ حکام کے مطابق تین سال میں ہونے والے ان مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی۔ مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بات چیت بڑے خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ خورشید قصوری اور ان کے بھارتی ہم منصب نٹور سنگھ نے علیحدہ ملاقات کی۔ پاکستان کے دفتر خارجہ مسعود خان نے کہا کہ پہلے دن مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||