حزب المجاہدین کا نائب کمانڈر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں حکام نے شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے ایک ڈپٹی کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ جموں خطے کے ادھم پور ضلع میں پیر کے روز دیر رات پیش آیا ہے۔ انہون نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی عملے نے علاقے کو گھیر لیا اور اس کے بعد ہوئی جھڑپ میں بلّو گجر مارا گیا۔ مسٹر موہنتی کا کہنا تھا کہ’ یہ صاف طور پر ایک آپریشن تھا جس میں دوسرے قسم کے نقصانات نہیں ہوئے ہيں‘۔ پولیس کے مطابق بلّو کا نام کئی شہریوں کی ہلاکتوں کے لیئے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست ميں شامل تھا اور پولیس ایک عرصہ سے اسے تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے اس پر پانچ لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد کے پاس سے ہتھیاروں اور ڈائریاں کے علاوہ ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔ | اسی بارے میں پولیس جھڑپ میں ماؤ نواز لیڈر ہلاک17 June, 2006 | انڈیا سابق رکن اسمبلی سمیت 5 ہلاک 08 July, 2006 | انڈیا دو مشتبہ عسکریت پسند ہلاک14 July, 2006 | انڈیا کشمیر: تین شدت پسند ہلاک08 August, 2006 | انڈیا ہندو عسکریت پسند ہلاک24 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||