BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 24 November, 2006, 13:22 GMT 18:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یونیسف کا پوسٹر تنازعے کا شکار
چونم
چونم اپنے والد کے ڈاھبے پر روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتی ہے
ہندوستان میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے بیداری کی مہم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارے ’یونیسف‘ کا جاری کردہ پوسٹر ایک متنازعہ مسئلہ بن گیا ہے۔

یونیسف کے پوسٹر پر جس آٹھ سالہ بچی چونم کماری کی تصویر شائع کی کی گئی ہے اس کے والدین نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی ادارے نے ایسا ان سے اجازت لیے بغیر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستان نے حال ہی میں قانون سازی کر کے گھروں، ریستورانوں اور ڈاھبوں پر چودہ سال سے کم عمر کے بچوں کے کام کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

بہار کےوزیر اعلی نتیش کمار نے ریاست کے ہوم کمشنر کو معاملہ کی مکمل چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے سماجی بہبود کے شعبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ چونم کماری کو مزدوری سے نکال کر اس کے لیے متبادل انتظام کیا جائے۔

چونم اپنے والد کے ڈاھبے پر روزانہ بارہ گھنٹے کام کرتی ہے، جس میں برتن دھونا، میز کرسی صاف کرنا اور گاہکوں کے آگے کھانا رکھنا وغیرہ شامل ہیں۔

چونم کے والد بلیشور داس کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کی تصویر ان سے اجازت لیے بغیر استعما ل کی گئی ہے، جبکہ یونیسف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ یونیسف

چائلڈ لیبر
ہندوستان میں سوا کروڑ سے زائد بچے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں
کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس بلیشورداس کا دستخط شدہ اجازت نامہ موجود ہے۔

یونیسیف کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چونم یونیسف کی ’برانڈ ایمبیسڈر‘ نہیں ہے اور اس کی تصویر کا استعمال صرف چائلڈ لیبر کے خلاف بیداری پیدا کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق اس وقت ہندوستان میں تقریباً سوا کروڑ سے زائد بچے مزدوری پر مجبور ہیں، جن میں بہت سے ڈاھبوں اور ریستورانوں پر کام کرتے ہیں۔

کم عمری میں ہی روزگار سے وابستہ ہوجانے والے اکثر بچوں کےوالدین کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے وہ انہیں اپنے بچوں کو بھی کام پر لگانا پڑتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد