’امن کے لیے مدد کو تیار ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر ہوجنتاؤ نے کہا ہے کہ چین ہندوستان اور پاکستان کے درمیان امن کی بحالی اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ صدر ہوجنتاؤ نے یہ بات ہند پاک کے تعلقات میں آئی بہتری کے پیش نظر کہی ہے ۔ نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق مسٹر ہوجنتاؤ نے کہا ہے ’چین ہندوستان اور پاکستان کے رشتوں میں آئی بہتری کا خیر مقدم کرتا ہے‘۔ صدر ہو جنتاؤ ہندوستان کے اپنے چار روزہ دورے کے تیسرے دن ممبئی روانگی سے قبل دلی کے سیاسی رہنماؤں، ماہرین معاشیات اور اعلی اہلکاروں سے خطاب کررہے تھے۔ صدر ہوجنتاؤ نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا میں صرف اپنے مفاد کے بارے میں نہیں سوچتا ہے بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں امن کی بحالی اور ترقی میں وہ ایک اہم اور عملی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ہوجنتاؤ پیر کو ہندوستان کے دورے پر آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن اور خوشگوار جنوبی ایشیا ہی خطے اور پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔ چار روزہ دورے کی ابتداء میں ہندوستان کے وزیراعظم منموہن سنگھ سمیت کئی سیاست دانوں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی۔ منموہن سنگھ اور ہو جنتاؤ کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان 13معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، تجارت، اطلاعات، سائنس و ٹیکنالوجی، مالیات، توانائی، زراعت، تعلیم اور انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے تیرا معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے سرحدی تنازعے پر بھی بات کی ہے اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ سرحدی تنازعے کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائےگا۔ جمعرات کو اپنے دورے کے اختتام پر چینی صدر پاکستان کے لیے روانہ ہونے سے قبل آگرہ کا بھی دورہ کریں گے۔ | اسی بارے میں چین اور انڈیا کی ترقی: مقابلہ آسان نہیں23 July, 2006 | انڈیا ہندوستان اور چین : دشمنی سے دوستی کا سفر21 November, 2006 | انڈیا دس سال بعد چینی صدر بھارت میں 20 November, 2006 | انڈیا چینی صدر دلی میں20 November, 2006 | انڈیا چین، بھارت: تیرہ معاہدوں پردستخط 21 November, 2006 | انڈیا بھارت چین سرحدی تنازع حل ہونے کا امکان11 April, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||