BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 21 November, 2006, 07:04 GMT 12:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین، بھارت: تیرہ معاہدوں پردستخط

چینی صدر ہو جن تاؤ
گزشتہ دس برسوں میں کسی بھی چینی سربراہ کایہ پہلابھارتی دورہ ہے
چین اور ہندوستان نے اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے ایک وسیع حکمت عملی وضع کی ہے۔

چین کے صدر ہوجنتاؤ اور ہندوستان کے وزیر اعظمم منمو ہن سنگھ کے درمیان بات چیت کے بعد 13 معاہد وں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے کہا ہے کہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے سرحدی تنازعے کے حل کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔

چین کے صدر ہو جنتاؤ اور ہندوستان کے وزیر اعظم منمو ہن سنگھ کے درمیان براہ راست بات چیت کے بعد ایک مشتر کہ اعلا میہ جاری کیا گیا جس میں دو نوں مما لک کے تعلقات کو وسعت دینے کے لئے دس نکاتی حکمت عملی سے اتفاق کیا گیا ہے۔

صدر ہواور میں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارتی اور اقتصادی فروغ پر فوری اور خصوصی توجہ دی جائے۔ ہم باہمی تجارت کی مالیت کو 2010 تک40 ارب ڈالر تک پہنانے کی کوشش کریں گے
وزیراعظم منموہن سنگھ

چین اور ہندوستان کے درمیان اقتصادی رشتے تیزی سے بدل رہے ہیں اور اس برس باہمی تجارت کی مالیت بیس ارب ڈالر تجاوز کر جانے کی توقع ہے۔

ایک مشترکہ نیوزکانفرنس میں وزیر اعظم منمو ہن سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک نے آئندہ چار برسوں میں اسے دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

'صدر ہواور میں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تجارتی اور اقتصادی فروغ پر فوری اور خصوصی توجہ دی جائے۔ ہم باہمی تجارت کی مالیت کو 2010 تک40 ارب ڈالر تک پہنانے کی کوشش کریں گے'۔

دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، تجارت، اطلاعات، سائنس، ٹکنالوجی، مالیات، توانائی، زراعت ،تعلیم اور انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے تیرہ معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

دونوں رہنماؤں نے سرحدی تنازعے پر بھی بات کی ہے اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ سرحدی تنازعے کو اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا جائیگا۔

دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادیات، تجارت، اطلاعات، سائنس، ٹکنالوجی، مالیات، توانائی، زراعت ،تعلیم اور انسانی وسائل کے فروغ کے شعبے میں اشتراک و تعاون کے تیرہ معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں

چین کے صدر ہوجنتاؤ نے کہا "دونوں فریقوں نے طے شدہ سیاسی اصولوں اور باہمی جذبے کے تحت سرحدی تنازعے کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کر نے سے اتقاق کیا ہے تاکہ اسے منصفانہ اور باہمی طور پر قابل قبول طریقے سے حل کیا جا سکے۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارت کے معا ہدے کےعملی پہلوؤں کوحتمی شکل دینے کے لئے جوائنٹ ٹاسک فورس کو ایک سال کا وقت دیا گیا ہے۔

دونوں فریقوں نے طے شدہ سیاسی اصولوں اور باہمی جذبے کے تحت سرحدی تنازعے کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کر نے سے اتقاق کیا ہے تاکہ اسے منصفانہ اور باہمی طور پر قابل قبول طریقے سے حل کیا جا سکے
چینی صدر ہو جنتاؤ

چین نے ہند امریکہ جوہری معاہدے کے پس منظرمیں ہندوستان کی جوہری صورتحال پربراہ راست کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔

چین کے صدر ہندوستان کے چارروزہ دورے پر ہیں۔ انہوں نے دلی میں اپنے قیام کے دوران کئی ہندوستانی رہنماؤں سے ملاقات کی اور سرمایہ کاروں سے خطاب کیا ہے۔ وہ ممبئي بھی جائیں گے۔
اپنے دورے کے اختتام پر پاکستان کے لئے روانہ ہونے سے قبل صدر جنتاؤ آگرہ کا بھی سفر کریں گے۔

اسی بارے میں
بھارت چین، مشترکہ بحری مشقیں
14 November, 2003 | صفحۂ اول
بھارت چین، مشترکہ بحری مشقیں
14 November, 2003 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد