BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 October, 2006, 19:02 GMT 00:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’افضل کیلیئے رحم کی اپیل نہیں کی‘

’کسی مجرم کے لیئے سزائے موت سے زیادہ قید بامشقت مشکل ہے‘
ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے وزیر اعلٰی غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ نے ہندوستان کی پارلیمان پر حملہ کے جرم میں سزا یافتہ محمد افضل گرو کے بارے میں ان کے بیان کو مسخ کر کے پیش کیا۔

غلام نبی آزاد نے اس بات کی تردید کی کہ انہوں نے محمد افضل کی پھانسی کی سزا معاف کرنے کی اپیل کی تھی۔


انہوں نے دلی میں ایک کتاب کے اجراء کے موقع پر اس بات پر حیرت ظاہر کرتے ہوئے کہا ’میں نے افضل گرو کے لیئے رحم کی اپیل کی بات کبھی بھی نہیں کی، اس کے باوجود ذرائع ابلاغ میں یہ بیان شائع کیا گیا کہ محمد افضل کے لیئے میں نے وزیر اعظم سے رحم کی اپیل کی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’جس اخبار یا ٹی وی چینل نے ان کے بیان کو شائع کیا ہے اس نے ان سے کبھی بات نہیں کی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ چندی گڑھ میں وزير اعظم سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے صرف یہی کہا تھا کہ کشمیر میں جاری احتجاجی مظاہروں اور اس وقت کی صورتحال کے بارے میں بات چیت کی گئی ہے ۔لیکن ذرائع ابلاغ نے اس خبر کو اس طرح پیش کیا کہ جیسے انہوں نے وزير اعظم سے محمد افضل کے لیئے رحم کی درخواست کی حمایت کی ہو۔

رحم کی اپیل
ہندوستان کی عدالت نے محمد افضل کو ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کی سازش کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ سے اس سزا کی توثیق کے بعد ان کی رحم کی اپیل صدر کے پاس ہے۔ صدر نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رحم کی اپیل کے بارے میں رائے مانگی ہے۔ حکومت نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

جب غلام نبی آزاد سے پوچھا گيا کہ محمد افضل کی پھانسی کی سزا کے بارے میں ان کا کیا موقف ہے تو انہوں نے اس کا جواب دینے کے بجائے یہ کہا کہ ان کا کام ریاست کا کام کاج دیکھنا ہے، نہ کہ چوبیس گھنٹے کا ٹی وی چینل چلانا۔

تاہم انہوں نے یہ کہہ کر اپنے موقف کی طرف اشارہ کیا کہ کسی مجرم کے لئیے سزائے موت کی بہ نسبت قید بامشقت زیادہ مشکل سزا ہے۔

ہندوستان کی عدالت نے محمد افضل کو ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کی سازش کے جرم میں موت کی سزا سنائی ہے۔ سپریم کورٹ سے اس سزا کی توثیق کے بعد ان کی رحم کی اپیل صدر کے پاس ہے۔ صدر نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے رحم کی اپیل کے بارے میں رائے مانگی ہے۔ حکومت نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

محمد افضل کی پھانسی کی سز ا کے خلا ف کشمیر میں مظاہرے ہو ئے ہیں اور کئی کشمیری رہنماؤں سمیت حقوق انسانی کی تنظیمں صدر سے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کی اپیل کر رہی ہیں جبکہ بھاریتہ جنتا پارٹی اور اس کی ہم نوا تنظیمیں رحم کی اپیل مسترد کرنے کے حق میں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد