BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 October, 2006, 13:24 GMT 18:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افضل کی رحم اپیل کے خلاف مہم تیز

اگر محمد افضل کو پھانسی نہیں دی گئی تو وہ موجودہ حکومت کو پوری طرح ختم کر دیں گے: ناتھ سنگھ
ہندوستان میں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ہندوستان کی پارلیمنٹ پر حملہ کے مجرم محمد افضل گرو کی رحم کی اپیل مسترد کرنے کے لیئے اپنی مہم تیز کر دی ہے۔

محمد افضل گرو کی پھانسی کی مخالفت میں جہاں انسانی حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیمیں، سماجی کارکن اور دانشور مظاہرے کر رہے ہیں تو وہیں حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی ہم نوا تنظیمیں افضل کو پھانسی دینے کے حق میں اپنی مہم تیز کر رہی ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر راج ناتھ سنگھ کی رہنمائی میں یہ احتجاجی ریلی دلی کے سروجنی نگر علاقے میں ہوئی۔ گزشتہ برس ہندؤں کے بڑے تہوار دیوالی سے قبل سروجنی نگر کے بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم چالیس افراد مارے گئے تھے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کارکنان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی حکومت ملک میں بار بار ہونے والے شدت پسند حملوں سے سبق نہیں سیکھتی اور پکڑے گئے شدت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے میں نرمی برتتی رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر محمد افضل کو پھانسی نہیں دی گئی تو وہ موجودہ حکومت کو پوری طرح ختم کر دیں گے‘۔

اہلیہ اور بیٹا
محمد افضل کی اہلیہ اور بیٹا صدر سے ملاقات کے بعد

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنی مہم کا آغاز سروجنی نگر سے اس لیئے کیا تاکہ وہ لوگوں کو گزشتہ برس ہوئے خونریز بم دھماکوں کی یاد دلا سکے۔ احتجاجی مظاہرے میں بی جے پی کے رہنما افضل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ افضل کی پھانسی کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرکے وہ دراصل شدت پسندی کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

مقررہ وقت کے مطابق افضل کو 20 اکتوبر کو جمعۃ الوداع کے دن صبح چھ بجے پھانسی پر چڑھایا جانا ہے۔ لیکن افضل کی اہلیہ تبسم اور ان کی ماں عائشہ بیگم نے صدر جمہوریہ عبدالکلام سے افضل کی جان بخشی کی ایک بار پھر اپیل کی ہے۔ فی الوقت افضل کے لیئے رحم کی اپیل صدر کے پاس ہے اور یہ نہیں کہا جاسکتا کہ افضل کو پھانسی اس ماہ کی بیس تاریخ کو ہوگی یا پھر صدر جمہوریہ کے اپیل پر غور کرنے کے بعد اس مقررہ تاریخ کو آگے بڑھا دیا جائے گا۔

ادھر افضل کی پھانسی کی مخالفت میں کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں نے اپنا احتجاج تیز کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر افضل کو پھانسی دی گئی تو کشمیراور پورے ہندوستان میں تشدد بھڑک اٹھے گا۔

اسی بارے میں
جموں میں خونریز جھڑپ
10 October, 2006 | انڈیا
کشمیر: دو شدت پسند ہلاک
13 October, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد