BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تہاڑ جیل میں پھانسی کی تیاریاں

پھانسی
پھانسی کے پھندے کی رسی کو ایک خاص طریقے سے تیار کیا جاتا ہے۔
انڈین پارلیمینٹ پر حملے کے مقدمے میں پھانسی کے سزا سانئے جانے والے محمد افضل کے اہل خانہ کی معافی کی درخواست صدر ڈاکٹر عبد الکلام کے زیر غور ہے لیکن معلوم ہوا ہے کہ دلی کی تہاڑ جیل کے اہلکار محمد افضل کو پھانسی دینے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

تہاڑ جیل نے اس سلسلے میں بہار کی بکسر جیل سے پھندا طلب کیا ہے۔

بکسر جیل کے سپرنٹنڈنٹ عرفان الحق انصاری نے بی بی سی کو بتایا کہ تہاڑ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انجنی کمار تیرہ اکتوبر کو بکسر جیل پہنچے تھے۔ مسٹر کمار ایک سو اسی روپے فی کلو گرام کے نرخ سے پھانسی کا پھندا بنانے کے کام آنے والی پونے چار کلو رسی اپنے ساتھ لے گۓ ہیں۔

عرفان الحق کے مطابق انجنی کمار نے انہیں بتایا کہ یہ رسی محمد افضل کو پھانسی کی سزا دینے کے سلسلے میں ہی خریدی گئی ہے۔

بکسر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (صنعت) سنجے کمار کے مطابق

پندرہ فٹ کی جگہ ساٹھ فٹ
 پھانسی کا ایک پھندا بنانے کے لیے عموماً پندر فٹ لمبی رسی درکار ہوتی ہے لیکن تہاڑ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ساٹھ فٹ لمبی رسی لے گۓ ہیں
پھانسی کا ایک پھندا بنانے کے لیے عموماً پندر فٹ لمبی رسی درکار ہوتی ہے لیکن صرف رسی لینے بکسر آنے کے سبب تہاڑ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ انجنی کمار اپنے ساتھ ساٹھ فٹ لمبی رسی لے گۓ ہیں۔

واضح رہے کہ محمد افضل کو ملک کی سپریم کورٹ نے آئندہ بیس اکتوبر کو پھانسی کے ذریعہ موت دینے کی سزا سنائی ہے۔

دریں اثنا محمد افضل کو معافی دینے کی مخالفت کرنے والی ہندو نواز بھارتیہ جنتا پارٹی اور چند دیگر تنظیموں نے اعلان کر رکھا ہے کہ صدر جمہوریہ کا فیصلہ چاہے جو ہو اپنی طرف سے وہ بیس اکتوبر کو علامتی طور پر محمد افضل کو پھانسی پر چڑھائیں گے۔ اس سلسلے میں بی جے پی مختلف پروگرام منعقد کر رہی ہے۔

محمد افضل گوروشاعری تا عسکریت
علم، فن، شاعری اور عسکریت کاامتزاج
محمد افضل گورونہیں جانے دوں گا
افضل گورو اپنے بیٹے اوراہل خانہ کی نظرمیں
اسی بارے میں
بچوں نے پھانسی سے بچا لیا
07 June, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد