BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 October, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پرنب مکھرجی کو چیلنجز کا سامنا

وزیرخارجہ پرنب مکھرجی کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے
اکہتر سالہ پرنب مکھر جی ہندوستان کے نئے وزیر خارجہ مقرر کیے گئے ہيں۔ کانگریس کے سینئر رہنما پرنب مکھرجی کا شمار وزيراعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے سب سے تجربہ کار وزراء میں ہوتا ہے۔

پانچ مرتبہ ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا کے رکن رہنے والے پرنب مکھرجی نے یعنی زیویں یا لوک سبھا کے گزشتہ انتخابات میں پہلی بار عوام کے درمیان فتح حاصل کی تھی۔

وہ موجودہ حکومت ميں وزارت دفاع کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے لیکن اس کے علاوہ بھی وہ کم از کم تیس گرپ آف منسٹرز کی سربراہی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل مسٹر مکھرجی 1995-1996 میں کانگریس کے دور اقتدار میں وزیرخارجہ کی ذمہ داری ذمہ داری چکے ہیں۔

فی الوقت وہ لوک سبھا میں ایوان کے لیڈر ہیں اور حکومت کے تقریبا سبھی حلقوں میں ان کی رائے معنی رکھتی ہے۔ ويزیراعظم اور کانگریس کی صدر سونیا گاندھی بھی تقریبا ہر معاملے میں ان سے صلاح و مشورہ کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ کے طور پر اس وقت انہیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

سینئر صحافی سدھارتھ وردھراجن کے مطابق نٹور سنگھ کے جانے کے بعد گزشتہ ایک برس سے وزیراعظم ہی وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے اور الگ سے کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا اور اس سے کوئی خاص اچھے نتائج سامنے نہيں آئے ہیں۔

مسٹر وردھراجن کے خیال میں اس دوران باہمی رشتوں کے معاملے میں بھی ہندوستان مستعدی نہيں دکھا پایا۔

سابق خارجہ سیکرٹری ششانک کا کہنا ہے کہ فی الوقت پرنب مکھرجی کے سامنےکہ دہشتگردی پر کیسے قابو پایا جائے، چین کے ساتھ رشتے مزید کیسے بہتر بنائیں جائیں اور امریکہ کے ساتھ کیے گئے جوہری معاہدے جیسے معاملات اہم ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ کے لئے چوٹی کی کافرنسز میں ’ڈپلومیسی‘ یعنی سفارتی رشتے قائم کرنا شامل ہيں، خاص طور پرانہیں پڑوسی ممالک کے نمائندگان سے بہتر رشتے قائم کرنے ہوں گے۔

اسی بارے میں
وزیراعظم کے خلاف نوٹِس
07 August, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد