BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 18 November, 2005, 11:20 GMT 16:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزارت خارجہ منموہن کے پاس

وزیراعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے لیے نٹور سنگھ کا معاملہ سیاسی بحران بن رہا تھا
وزیراعظم منموہن سنگھ کی حکومت کے لیے نٹور سنگھ کا معاملہ سیاسی بحران بن رہا تھا
وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایس جے پال ریڈی سے اطلاعات و نشریات کی وزارت واپس لے لی ہے اور انہیں شہری ترقی کا و زیر بنا دیا ہے-

شہری ترقی کی وزارت غلام نبی آزاد کے پاس تھی جنہیں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا وزیر اعلی بنایا گیا ہے- دلی میں عام طور پر یہ تاثر تھا کہ وزیر اعظم جےپال ریڈی کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے-

پریہ رنجن داس منشی کو اطلاعات و نشریات کی وزارت سونپی گئی ہے اور آبی وسائل کی وزارت جو اب تک ان کے پاس تھی وہ بھاری صنعتوں کے وزیر سنتوش موہن دیب کو دی دی گئی ہے۔ منشی پارلیمانی امور کی وزارت کی ذمے داری بھی دیکھیں گے۔

وزیر اعظم نے خارجی امور کی وزارت اپنے پاس رکھی ہے۔ صدام حسین کے دور اقتدار میں عراق میں تیل کے بدلے خوراک پروگرام میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں نٹور سنگھ کا نام آنے پر خارجی امور کی وزارت ان سے لے لی گئي تھی اور اب اس معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہے۔

پروگراموں کے نفاذ کے وزیر مملکت آسکر فرنانڈیز کو اسپورٹس، نوجوانوں کے امور اور غیر ممالک میں آباد ہندوستانیوں کے امور کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

مرکزی کابینہ میں ایک عرصے سے بڑی تبدیلی کی توقع کی جا رہی تھی۔ تجزیہ کار ونود مہتہ کا کہنا ہے کہ یہ بہت معمولی اور عارضی رد و بدل ہے۔ ’وزیر اعظم کو جلد ہی کابینہ میں بڑی تبدیلی کرنی ہوگی اور ہو سکتا ہے کہ انہیں اس عمل میں کچھ لوگوں کو ناراض کرنا پڑے۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد