BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 October, 2006, 07:23 GMT 12:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دوشدت پسند ہلاک، فائرنگ ختم

سری نگر
سری نگر میں شدت پسندوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔
ہندوستان کے زیرانتظام جموں و کشمیر میں سری نگر ميں سکیورٹی فورسز نے دو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ دونوں افراد سری نگر کے ایک ہوٹل میں چھپے ہوئے تھے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان دو شدت پسندوں کو جمعرات کی صبح ہلاک کیا گیا۔ اسی کے ساتھ بدھ کے روز نیم فوجی دستوں اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان شروع ہونے والا تصادم ختم ہوگیا ہے۔

سری نگر کے لال چوک کے علاقے میں بدھ کے روز نیم فوجی دستوں اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا تھا۔

فوج اور شدت پسندوں کے درمیان یہ تبادلہ اس وقت شروع ہوا جب مشتبہ شدت پسندوں نے مقامی ہوٹل میں پناہ لے کر قریب میں واقع فوج کے کیمپ پر وقفے وقفے سے فائرنگ کرنا شروع کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگۓ تھے۔

المنصورین نامی شدت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

حکام کے مطابق سری نگر میں شدت پسندوں کی تلاش ابھی بھی جاری ہے کیونکہ فوج کو خدشہ ہے کہ کچھ شدت پسند ابھی تک وہاں چھپے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
کشمیر میں ایک جوڑا ہلاک
12 September, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد