BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 September, 2006, 07:54 GMT 12:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سیاستدانوں میں زمین کی کشمکش

حیدرآباد کےمضافات میں زیادہ سے زیادہ زمین ہڑپنے کے لیئے سیاستدانوں میں مقابلہ چل رہا ہے
زمینوں کی لڑائی میں سیاسی جماعتیں صف آرا

کہتے ہیں کہ زمانہ قدیم میں راجا مہاراجاؤں کے درمیان زمین کے جھگڑوں میں قتل و خون کی نوبت آجاتی تھی لیکن جمہوری دور میں بھی زمین ایک بڑی کشمکش کا موضوع بنی ہوئی ہے- حیدرآباد کےمضافات میں زمین کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور زیادہ سے زیادہ زمین ہڑپ کرنے کے لیئے سیاستدانوں میں مقابلہ چل رہا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ حیدرآباد کے اطراف بننے والے ایکسپریس ہائی وے کے لیئے عام لوگوں اور کسانوں کی زمین کے حصول میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور اس میں حکمران کانگریس کے لیڈروں اور سرکاری عہدیداروں نے کروڑوں روپے کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ بااثر اور طاقتور لوگوں نے غریبوں سے ڈرا دھمکا کر ان کی زمینیں چھین لی ہیں اور پھر انہیں کئی گنا زیادہ قیمت پر دوسروں کو فروخت کردیا ہے- اس سلسلہ میں ریاست کے کئی وزیروں، وزیر اعلی راج شیکھر ریڈی کے رشتہ داروں اور ارکان پارلیمینٹ اور اسمبلی اور سرکاری عہدیداروں کا نام لیا جارہا ہے۔ تلگودیشم اور دوسری سبھی اپوزیشن جماعتوں نے اس موضوع پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ دباؤ کو دیکھ کر ریاستی حکومت نے اس معاملہ کی تحقیقات سی بی آئی سے کروانے کا اعلان کیا ہے لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ یہ حقائق کو چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے۔

سونیا
سونیا گاندھی نے راج شیکھر ریڈی حکومت کی دل کھول کر تعریف کی

حکومت کسان دوست یا دشمن؟

گزشتہ دنوں کانگریس پارٹی کی صدر سونیاگاندھی آندھراپردیش آئیں تو انہوں نے راج شیکھر ریڈی حکومت کی اس لیئے دل کھول کر تعریف کی کہ وہ کسانوں اور غریبوں کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموں میں دوسری ریاستوں کے لیئے ایک مثال قائم کررہی ہے۔ انہوں نے ریاست میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات کے لیئے سابقہ تلگودیشم حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ کانگریس کی حکومت کسانوں کی دوست ہے-

لیکن اس دعوے کو سرکاری اعداد و شمار غلط بتاتے ہیں جس کے مطابق ریاست میں کانگریس کے 28 مہینے کے دور اقتدار میں اب تک 1536 کسان خودکشی کرچکے ہیں۔ جبکہ 944 کسانوں کے خودکشی کے واقعات دیگر ہیں جنہیں حکومت نے اپنی فہرست میں شامل کرنے یہ کہہ کر انکار کردیا ہے کہ کہ ان کی خودکشی کے اسباب کا تعلق زراعت سے نہیں ہے۔

مونیکا
مونیکا کو اب عام قیدی عورتوں کی طرح سفید ساڑھی پہننی ہوگی

عدالت میں فیشن پریڈ ختم ہوئی

جعلی پاسپورٹ کیس میں بالی ووڈ ہیروئن اور انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کی دوست مونیکا بیدی کو 5 سال قید کی سزا کے ساتھ ہی حیدرآباد کی خصوصی سی بی آئی عدالت میں ایک ایسا مقدمہ ختم ہوگیا ہے جس کا منظر ایک فیشن پریڈ سے کم نہیں تھا۔ اس مقدمہ کی 10 مہینے طویل کارروائی کے دوران جیل میں رہتے ہوئے بھی مونیکا بیدی جدید فیشن کے ایسے ایسے ملبوسات میں نظر آتی تھیں جیسے وہ وہاں ایک قیدی کے طورپر نہ آئی ہوں بلکہ کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو۔

مونیکا بیدی کبھی جینس ٹی شرٹ تو کبھی شلوار سوٹ میں ملبوس اونچی ہیل کی سینڈل پہنے جس ادائے بے نیازی عدالت میں حاضر ہوا کرتی تھیں اس پر اکثر لوگ حیران تھے۔ لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اب چونکہ مونیکا سزا یافتہ قیدی ہیں اس لیئے وہ اس طرح کے رنگا رنگ کپڑے نہیں پہن سکیں گی اور انہیں عام قیدی عورتوں کی طرح سفید ساڑھی پہننی ہوگی۔

کیرالا
کیرالا اپنے بے پناہ قدرتی حسن اور خوبصورت مناظر کے لیئے پوری دنیا کے سیاحوں میں بے حد مقبول ہے
کیرالا میں ہوٹل کے کمروں کی مانگ

کیرالا اپنے بے پناہ قدرتی حسن اور خوبصورت مناظر کے لیئے پوری دنیا کے سیاحوں میں بے حد مقبول ہے اور ہر سال اندرون و بیرون ملک سے لاکھوں سیاح اس چھوٹی سے جنوبی ساحلی ریاست کا دورہ کرتے ہیں۔ اب تک تو ریاستی حکومت اس شعبہ کی حوصلہ افزائی کے لیئے بڑے پیمانے پر ایک سرگرم رول ادا کرتی رہی ہے۔ لیکن اب صنعتی اور کاروباری حلقوں کا کہنا ہے اگر سیاحوں کے لیئے سہولتوں کو بہتر بنانے کی کوششیں تیز نہیں کی گئیں تو اس شعبہ میں کیرالا کو حاصل برتری خطرے میں پڑجائے گی۔

کیرالا ٹریویل مارٹ سوسائٹی کے سربراہ جوز ڈومنک کا کہنا ہے کہ اس وقت کیرالا میں صرف دو سو ہوٹلوں میں چار ہزار کمرے دستیاب ہیں جبکہ سیاحوں کی تعداد میں جس رفتار سے اضافہ ہورہا ہے اسے دیکھتے ہوئے ہر برس ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد میں ایک ہزار کا اضافہ ضروری ہے- اس کےعلاوہ 650 ایسے گھر اور ہاؤس بوٹس بھی ہیں جہاں لگ بھگ 1500 کمرے دستیاب ہیں۔ جوز کا کہنا ہے کہ وہ کیرالا کو نو بیاہتا جوڑوں کے لیئے ہنی مون کے موزوں سیاحتی مرکز کے طور پر فروغ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

کرناٹک اسمبلیدکن ڈائری
کرناٹک سرکار کو ایکسپریس وے سے خطرہ
دکن ڈائری
مسلمانوں کی مایوسی، سی پی آئی۔نائیڈو دوستی
بل گیٹسعمر کی دکن ڈائری
زمین، ایک سمگلر کا کتا اور مائکروسوفٹ
عمر کی دکن ڈائری
خواب دیکھنا مت چھوڑ: حیدرآباد کی ایک لڑکی
دکن ڈائری
آندھرا میں طوفانی بارش، ماؤوِسٹ محو فکر
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد