ممبئی دھماکے، دو اور ملزم قصور وار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے انیس سو ترانوے بم دھماکوں سے قبل آر ڈی ایکس اور اسلحہ کی سمگلنگ کے دو ملزمان کو قصور وار قرار دیا ہے جس کے بعد سرکاری وکیل نے کہا کہ ان دھماکوں میں داؤد ابراہیم کے ملوث ہونا پہلی بار عدالت میں ثابت ہو گیا۔ جسٹس پرمود دتاتریہ کوڈے نےجمعہ کے روز ملزم نمبر چودہ داؤد عرف ٹکلیا اور ملزم نمبر سترہ شریف پرکار کو مجرم قرار دیا ہے۔ بم دھماکہ کی تفتیش کرنے والی ایجنسی سی بی آئی یعنی مرکزی تفتیشی بیورو نے مجرم داؤد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انیس جنوری انیس سو ترانوے کو دبئی میں ہونے والی میٹنگ میں حصہ لیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دو فروری سے سات فروری کے درمیان کوکن (شیکھاڑی) کے ساحل سمندر پر آر ڈی ایکس، ہینڈ گرینیڈ ، اے کے 56 رائفلز اور خود کار پستول سمیت اسلحہ کا ذخیرہ اتارنے میں مدد کی تھی۔ جج نے 83 سالہ مجرم داؤد فنسے کو ٹاڈا کی دفعات 3 (3) اور 6 کے تحت قصور وار قرار دیا ہے۔ بم دھماکہ کی سازش کا الزام بھی داؤد فنسے پر ثابت ہوا ہے۔ مجرم شریف پرکار پر الزام تھا کہ انہوں نے کسٹم افسران سے راوبط پیدا کیا اور انہیں یہ ذخیرہ اتارنے کے لیئے مبینہ طور رشوت بھی دی تھی۔ شریف پر سی بی آئی کے مطابق سندھیری میں اسلحہ کی تربیت دینے اور ٹائیگر میمن کو مدد کرنے کے الزمات تھے۔ عدالت نے مجرم شریف کو اسلحہ لینڈنگ کا مجرم قرار دیا لیکن عدالت نے کہا کہ ان پر کسٹم افسران کو رشوت دینے کا جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ ان پر دبئی میٹنگ کا بھی الزام ثابت نہیں ہوا ہے۔ سرکاری وکیل اجول نکم نے عدالت کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ عدالت کے اس فیصلہ نے یہ ثابت کر دیا کہ ان بم دھماکوں میں مافیا سرغنہ داؤد ابراہیم ملوث تھے کیونکہ بم دھماکوں کے لیئے دبئی میں بنائی گئی سازش عدالت نے ثابت کر دی ہے۔ بم دھماکوں کا فیصلہ بارہ ستمبر سے آنا شروع ہوا ہے۔ اب تک عدالت نے گیارہ ملزمین کو قصور وار قرار دیا ہے لیکن میمن خاندان کے تین ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بناء پر رہا کر دیا گیا ہے۔ پیر کے روز عدالت ماہم میں ہینڈ گرینیڈ پھینکنے والے ملزمان کی قسمت کا فیصلہ سنائے گی۔ | اسی بارے میں بم دھماکے1993: مجرم نو ہو گئے21 September, 2006 | انڈیا ممبئی: 1993 کے دھماکوں پر فیصلے12 September, 2006 | انڈیا ہمیں انصاف کب ملے گا ؟13 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: ایک اور ملزم قصوروار 14 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکہ : عبدالغنی قصوروار 19 September, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے:مقدمہ لڑنےسےانکار21 July, 2006 | انڈیا ممبئی دھماکے: 11افراد کو عمر قید09 July, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||