ممبئی دھماکے: 11افراد کو عمر قید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ایک عدالت نے چھ سال پہلے ممبئی میں دھماکے کرنے کی پاداش میں گیارہ ملزموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ انیس سو اٹھانوے کے اوائل میں ہونے والے ان دھماکوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جج نے حکومت کو ہدایت کی کہ ملزموں کو کسی بھی طرح کی رعایت نہ دی جائے اور ان کی سزا میں کمی نہ کی جائے۔ ان ملزمان کے بارے میں عدالت نے گزشتہ ہفتے ہی فیصلہ دے دیا تھا لیکن اس فیصلے کا اعلان جمعہ کو کیا گیا۔ پولیس نے ممبئی بم دھماکوں کے سلسلے میں تیرہ افراد کو گرفتار کیا تھا اور ان پر الزام تھا کہ انہوں نے بم بنائے اور دھماکے کیئے۔ عدالت نے ایک پاکستانی کی رہائی کا حکم دیا ہے جبکہ ایک دوسرا ملزم عدالتی کارروائی کے دوران مر گیا تھا۔ عدالتی کارروائی چھ سال تک جاری رہی۔ ملزموں نے دھماکوں میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف ممبئی کے ہائی کورٹ میں جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||