بہار: کاشتکار پنشن سکیم کا اجرا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ریاست بہار میں ایک سرکاری شعبے میں کام کرنےوالی بینکنگ کپمنی نے پہلی مرتبہ کاشتکاروں کے لیئے پنیشن سکیم کا اجرا کیا ہے۔ اس سکیم کے تحت کاشتکار کو ہر مہینے ایک سو روپے جمع کرانے ہوں اور اٹھاون سال کی عمر میں وہ پینشن کا حقدار ہو گا۔ سرکاری تحویل میں چلنے والی بینکنگ کمپنی یونٹ ٹرسٹ آف انڈیا کی سکیم میں اٹھارہ سال سے لیکر پچپن سال کی عمر کے گوالے شامل ہو سکتے ہیں۔ پٹنا سے بی بی سی کے نامہ نگار امرناتھ ٹیواری نے بتایا ہے کہ ابتک پچاس ہزار گوالے اس سکیم میں شامل ہو چکے ہیں۔ گوالے اس سکیم سے خوش ہیں کہ بڑھاپے میں ان کو بھی پینشن مل سکے گی۔ اس سے پہلے پینشن صرف ریٹائرڈ سرکاری ملازموں کو ہی ملتی تھی۔ ہر میہنے ایک سو روپے جمع کروانے کے عوض سکیم کے ممبر ریٹائرمنٹ کی عمر میں دس لاکھ روپے سے زیادہ کا حقدار ہوگا۔ یو ٹی آئی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سکیم کے ممبر کے اختیار میں ہو گا کہ جب وہ پینشن لینے کی عمر کو پہنچے تو اپنی مرضی کے مطابق ساری جمع رقم ایک ہی دفعہ نکلوا لے یا پھر ہر مہینے پینشن حاصل کرئے ۔ سکیم کے ممبر اخیتار میں ہو گا کہ وہ سال میں ایک یا دو دفعہ پینشن لے ۔ پنشن سکیم کا اجرا کرنے کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس سکیم کو کھاد کی صنعت میں کام کرنے والوں تک بڑھانے کا پروگرام رکھتی ہے تاکہ اسی سال اس کے ممبران کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ جائے۔ | اسی بارے میں کیرالا کے کسانوں کی حالت زار01 July, 2006 | انڈیا مہاراشٹرا: کسانوں کی مالی مدد21 June, 2006 | انڈیا بہار کے کاشتکار ریت سے پریشان14 June, 2005 | انڈیا پیکج خودکشیاں نہ روک سکا21 May, 2004 | انڈیا کسانوں کے لئے مدد کا اعلان19 May, 2004 | انڈیا بھارتی پنجاب کے کسان، تبدیلی کے خواہاں10 May, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||