مقابلے میں پاکستانی شہری ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہر میں مبینہ طور پر دہشت گردی کی نیت سے آئے ایک پاکستانی شہری کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا ہے۔ ممبئی میں یہ پولیس مقابلہ منگل کی صبح ساڑھے چار بجے کے آس پاس ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں محمد علی نامی اس شخص سے اے کے 47 رائفل، ایک کلو دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس اور کچھ پاؤڈر ملا ہے جو شاید امونیم نائٹریٹ ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے شناخت کے لیئے پاؤڈر لیبارٹری بھیج دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ممبئی میں جگہ جگہ ناکہ بندی کے دوران انہوں نے ماٹونگا کے علاقہ میں ایک ماروتی وین چلا رہے شخص کی تلاشی لی۔ اس شخص کے پاس سے ایک نو ایم ایم کا پستول اور ڈیڑھ کلو آر ڈی ایکس ملا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ وہ پاکستانی ہے اور اس کا نام ریاض ہے ۔اس نے پولیس کو اپنے دوسرے ساتھی محمد علی کے بارے میں بتایا جو شہر میں انٹاپ ہل علاقہ کی سی جی ایس کالونی کی ایک خالی عمارت میں پناہ لیئے ہوئے تھا۔ پولیس کے مطابق انسداد دہشت گردی عملہ نے جب علی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ کی جس میں علی ہلاک ہوگیا۔ مہاراشٹر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر پسریچا نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس مقابلے کی تفصیلات بتائیں اور دعویٰ کیا کہ پولیس کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں مبینہ پاکستانی ممبئی میں بڑی واردات کرنے کی غرض سے آئے تھے جسے ہونے سے بچا لیا گیا ہے لیکن اب ٹرین بم دھماکوں کی سازش کا بھی پتہ چل سکے گا جس کے لئے پولیس ایک عرصہ سے پریشان ہے۔ | اسی بارے میں ’بھارت پاکستان میں کارروائی کرے‘13 August, 2006 | انڈیا پاکستان کیلیئے بھارتی موقف میں سختی15 July, 2006 | انڈیا دہشت گردی پر علماء کانفرنس18 August, 2006 | انڈیا دہشت گردی سے مذاکرات کمزور15 August, 2006 | انڈیا ’دہشت گردی، سختی ضروری‘16 July, 2006 | انڈیا ممبئی میں ہائی الرٹ20 August, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||