چوالیس برس بعد درۂ ناتھولہ کھل گیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان اور چین کے درمیان زمینی راستہ’درّۂ ناتھولہ‘ چوالیس برس بعد تجارت کے لیئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ باضابطہ طور پر درے کے کھولے جانےکے موقع پر ایک ثقافتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں دونوں ملکوں کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سرحدی علاقے میں تیز بارش اور گھنے بادلوں کے باوجود اس موقع کو یادگار بنانے کے لیئے دونوں جانب سے سینکڑوں تاجر اور افسر جمع تھے۔ سکّم کے وزیرِاعلٰی ڈاکٹر پون چملنگ اور تبت کے چیئرمین چامہ پھنتسوک نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ پون چملنگ کا کہنا تھا کہ اس راستے کو چینی سیاحوں کے لیے بھی کھلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ’سکّم اور تبت کے درمیان سیاحت کے بہت مواقع ہیں یہاں خوبصورت مناظر ہیں اور ایک ہمالیائی پیکج تیار ہو سکتا ہے۔ بھارت اور چین کو سیاحوں کے لیئے اس راستے کو کھولنے میں اب زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیئے‘۔
سکّم کے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جس طرح بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ بس سروس شروع کی گئی ہے اسی طرح تبت کے لاشہ اور سکم کے گنگٹوک کے درمیان بھی بس سروس شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھ جولائی دو ہزار چھ سے سکم میں چنگو میں واقع سرحدی منڈی اور تبت میں رکنگنگ کی منڈی کے درمیان تجارت شروع ہوگی۔ بیان کے مطابق دونوں جانب کے تاجروں کو تجارت کی غرض سے آنے جانے کے لیے خصوصی پاس جاری کیئے جائیں گے اور ابتداء میں انتیس اشیاء بھارت سے چین برآمد کی جائیں گی اور معاہدے کے تحت پندرہ چیزیں چین سے بھارت میں درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ چوالیس برس قبل اس علاقے میں دونوں ممالک کی فوجوں میں خونریز جنگ ہوئی تھی اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سنہ انیس سو باسٹھ کی بھارت چین جنگ کے بعد دونوں ملکوں میں تلخیاں بڑھ گئی تھیں لیکن فریقین کی کوششوں سے اب شکوک و شبہات میں کمی آئی ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ درہ ناتھولہ کے کھلنے سے باہمی اعتماد و یقین میں اضافہ ہوگا اور اس سے دیگر سرحدی تنازعوں کو حل کرنے میں بھی مدد ملےگی۔ | اسی بارے میں درۂ ناتھولا:’رشتے بحال ہو رہے ہیں‘05 July, 2006 | انڈیا بھارت چین سرحدی معاہدہ11 April, 2005 | انڈیا بھارت چین سرحدی تنازع حل ہونے کا امکان11 April, 2005 | انڈیا بھارت میں اب چینی طرز کے تجارتی زون10 May, 2005 | انڈیا چینی کمپنی کے نقشے میں کشمیرآزاد11 November, 2004 | انڈیا بھارت چین سرحدی مذاکرات29 March, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||