بھارت چین سرحدی معاہدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور چین کے وزراء اعظم نے سرحدی تنازعہ کے حل کے لیے رہنما اصول وضح کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں سرحد کے تنازعہ پر دونوں ملکوں کے درمیان انیس سو باسٹھ میں جنگ بھی ہو چکی ہے۔ چین اور بھارت کے درمیان ان معاہدوں کا مقصد باہمی تجارت میں اضافہ ہے۔ چین کے وزیر اعظم وین جیا باؤ نے اتوار کو بنگلور سے اپنے بھارت کے دورے کا آغاز کیا تھا۔ بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکز، بنگلور کے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان کمپیوٹر کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا اگر کمپیوٹر کے شعبے میں دونوں ملک تعاون کریں تو وہ پوری دنیا پر سبقت حاصل کر سکتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||