BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 April, 2005, 12:35 GMT 17:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وین جیاباؤ بھارت کے دورے پر

News image
اس دورے کے دوران کچھ خاص’سیاسی رہنما اصولوں‘ پر عمل کرنے کی بات ہوسکتی ہے
چین کے وزیراعظم وین جیاباؤ بھارت کے چار روزہ دورے پر ہفتے کو بنگلور پہنچ گئے ہیں۔

امکان ہے کہ ان کے اس دورے کے دوران چین اور بھارت بعض’سیاسی رہنما اصولوں‘پر متفق ہو جائیں گے تا کہ اس کی بنیاد پردونوں ملکوں کے درمیان عرصے سے جاری سرحدی تنازعہ حل کیا جا سکے۔

وین جیاباؤ کے ساتھ چین کے نائب وزیرخارجہ دائی بنگؤ بھی چینی وفد کے ساتھ ہندوستان آئے ہیں اور وہ بھارت میں سلامتی کے مشیر ایم کے نارائنن کے ساتھ سرحدی تنازعے پر پانچویں دور کےمذاکرات میں شرکت کریں گے۔ ایم کے نارائنن نے یہ ذمہ داری جے این دکشت کے انتقال کے بعد سنبھالی ہے۔

انیس سو باسٹھ کی جنگ کے بعد ہندوستان اور چین اپنےسرحدی تنازعے کےحل کے لیےگزشتہ سترہ برس سے بات چیت کرتے آئے ہیں۔

بھارت کشمیر سے متصل اور چین کے قبضے میں موجود علاقے ’اکسائی چن‘ پر اپنا دعویٰ کرتا ہے تودوسری جانب چین بھارت کی ریاست ہماچل پردیش کو متنازعہ علاقہ کہتا ہے۔

فریقین جانتے ہیں کہ اگر یہ معاملہ حل ہو جائے تو دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوسکتے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ اسی لیے کچھ خاص’سیاسی رہنما اصولوں‘ پر عمل کرنے کی بات ہوسکتی ہے۔

ماہرین نے یہ امکان ظاہر کیا ہے کہ ممکن ہے ان اصولوں کے تحت دونوں ملک اپنی موجودہ پوزیشن کو برقرار رکھنے پر راضی ہوجائیں اور اس طرح موجودہ ’ لائن آف ایکچؤل کنٹرول‘ کو بین الاقوامی سرحد میں تبدیل کر دیا جائے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے بھارت کی سوچ میں بنیادی و تاریخی فرق آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کے اثرات مستقبل میں سیاسی فکر پر بھی اثر انداز ہونگے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد