BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 11 November, 2004, 11:28 GMT 16:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چینی کمپنی کے نقشے میں کشمیرآزاد
 کشمیر
کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو جنگیں لڑی جا چکی ہیں
ایک بھارتی عدالت نے چین کے ساختہ ان نقشوں کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے جن میں کشمیر کو علیحدہ ریاست دکھایا گیا ہے۔

کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان 1947 میں پاکستان کی آزادی کے وقت سے ایک متنازعہ مسئلہ ہے۔ اس مسئلہ پر دونوں ملکوں کے درمیان دو جنگیں بھی ہو چکی ہیں۔

چین سے در|آمد کیے گئے ان نقشوں میں جموں اور کشمیر کے شمالی علاقوں کو بھارت سےعلیحدہ ایک الگ رنگ میں ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ متنازعہ نقشے چین اور ہانگ کانگ کی چار مختلف کمپنیوں نے تیار کیے ہیں۔

بدھ کو دیے گئے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق درآمد شدہ نقشوں پر بھی ہو گا۔

ججوں نے کہا ’ ہم نے کسٹم اہلکاروں کو حکم دیا ہے کہ ملک میں ایسے نقشوں کو آنے نہ دیا جائے جن پر بھارتی علاقے کی غلط نشاندہی کی گئی ہو‘۔

عدالت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے نہ لینے پر کسٹم حکام کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

بھارت نے جو کہ دو تہائی جنوبی کشمیر کا انتظام سنبھالے ہوئے ہے کشمیر کے متنازعہ علاقے کو علیحدہ ریاست کے طور پر پیش کرنے کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔

عدالت میں دائر کیےگئے کیس میں بتایا گیا کہ اس نقشے سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر ایک خود مختار ریاست ہے۔

بھارت اور پاکستان دونوں کشمیر کے مکمل علاقے پر اپنا حق جتاتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد