بھارت چین سرحدی مذاکرات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت اور چین نے اپنی مشترکہ سرحد پر امن قائم کرنے اور ایک علاقے کی حدود پر تنازعہ حل کرنے کے لئے مذاکرات کئے ہیں۔ چین کے وزیر دفاع کاؤ گنچوون نے اپنے بھارتی ہم منصب جارج فرنانڈس سے بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ملاقات کی۔ یہ کسی بھی چینی وزیر دفاع کا بھارت کے لئے پہلا دورہ ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان انیس سو باسٹھ میں ایک مختصر جنگ بھی ہوچکی ہے تاہم گزشتہ چند برسوں کے دوران بھارت اور چین کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ چینی وزیر دفاع کے اس دورے کا مقصد یہ ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ سرحد سے متعلق متنازعہ معاملات کو بھی حل کیا جائے۔ اپنے پانچ روزہ دورے میں وہ بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے بھی ملاقات کریں گے۔ بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروڑان آنچل پردیش کی چین سے متصلہ سرحد برسوں سے تنازعات کا باعث ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر سرحدی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہیں۔ گزشتہ برس وزیر اعظم واجپائی نے چین کا دورہ کیا تھا۔ گزشتہ نومبر بھارت اور چین کی بحریہ نے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||