BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مودی کو مدعو کرنے پر احتجاج

نریندر مودی
نریندر مودی کو گجرات کے مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے
کیلیفورینا میں سرگرم ایک جنوبی ایشیائي تنظیم ’فرینڈز آف ساؤتھ ایشیا‘نے بھارتی ریاست گجرات کے وزیرِاعلٰی نریندر مودی اور ایک وزیر رمیش بھٹ کو نیوجرسی میں ہونے والی گجراتی کانفرنسوں میں مدعو کرنے پر اجتجاج کیا ہے۔

یہ گجراتی کانفرنسیں نو تشکیل شدہ تنظیم ’گجراتی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ‘ اور ’ایسوسی ایشن آف انڈین امریکنز آف نارتھ امریکا‘ کی طرف سے منعقد ہو رہی ہیں۔

مقامی اخبار ’انڈیا ایبراڈ‘نے امریکہ میں ہندستانی گجراتی رہنما رمیش پٹیل کے حوالے سے بتایا ہے کہ انہیں نریندر مودی نے کہا تھا کہ وہ اس وقت تک امریکی ویزا کے لیئے درخواست نہیں دیں گے جب تک انہیں ویزا ملنے کا یقین نہیں ہو جاتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی انسانی حقوق کی تنظیموں اور امریکی کانگرس کے کچھ ارکین کے احتجاج کے بعد امریکی وزارت خارجہ نے نریندر مودی کو امریکی ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا اور امریکہ میں بسنے والے ہندستانی حلقوں میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اب بھی انہیں شاید امریکی ویزا نہ مل سکے۔

 گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات میں سینکڑوں مسلمان ہلاک اور دو لاکھ لوگ بے دخل ہوگئے تھے۔

دوسری طرف’فرینڈز آف ساؤتھ ایشیا‘ نے اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ مودی کو امریکہ بلانے کے خلاف احتجاج کیا جائے کیونکہ نریندر مودی اور رمیش بھٹ گجرات میں فرقہ وارانہ فسادات کے روح رواں تھے جن میں سینکڑوں مسلمان ہلاک اور دو لاکھ لوگ بے دخل ہوگئے تھے۔ فرینڈز آف ساؤتھ ایشیا کے مطابق نریندر مودی پر’انسانیت کے خلاف جرم‘ میں مقدمہ بھی چلا تھا۔

یاد رہے کہ امریکہ میں ہندستان کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد بستی ہے جو ایک اندازے کے مطابق امریکہ میں رہنے والے ہندوستانیوں اور ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں کا تیس فیصد ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد