BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مودی کو ویزہ نہیں ملے گا: امریکہ

بھارت
نریندر مودی کو ویزا نہ دیے جانے پر ہندوستان کی حکومت کےعلاوہ سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ نے بھی احتجاج کیا تھا۔
امریکہ نے ہندوستان کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ گجرات کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کو ویزا نہ دینے پر دوبارہ غور کرے۔

امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ نریندر مودی کو ویزا نہ دینے کے اپنے پرانے فیصلے پر قائم ہے۔

دلی میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ سی ملفورڈ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ویزا نہ دینے کا فیصلہ اس حقیقت کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ سن 2002 کے مسلم کش فسادات کے دوران وہ وزیر اعلی کے طور پر ریاستی انتظامیہ کے اداروں کی کارکردگی کے ذمے دار تھے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف نریندر مودی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الزمات بالکل غلط ہیں کہ ویزا نہ دینے کے فیصلے کا تعلق سیاسی جماعت کے طور بی جے پی یا برادری کے طور پر گجراتیوں سے ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ’ امریکہ بھارت اور امریکہ کےتعلقات بہتر کرنے میں بی جے پی اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئ کے کر دار کی ستائش کرتا ہے۔‘

امریکہ نے گزشتہ جمعہ کو مسٹر مودی کو سفارتی ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا اور پہلے سے حاصل کیا ہوا تجارتی اور سیاحتی ویزا بھی منسوخ کر دیا تھا۔

ہندوستان نے امریکہ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ جمہوری روایت اور عمل میں منتخب سیاسی اہلکاروں کا وقار لازمی طور پر برقرار رکھا جانا چاہیے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ویزا دینا یا مسترد کرنا ملکوں کا قطعی اختیار ہے لیکن امریکہ کا یہ فیصلہ ان مقاصد سے مطابقت نہیں رکھتا جس میں امریکہ اور ہندوستان جمہوری ملک کے طور یقین رکھتے ہیں۔

نریندر مودی کو ویزا نہ دیے جانے پر ہندوستان کی حکومت کےعلاوہ سیاسی جماعتوں اور ذرائع ابلاغ نے بھی احتجاج کیا تھا۔

امریکہ میں نریندر مودی کے خلاف تحریک چلانے والی غیر سرکاری تنظیموں کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس فیصلے سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ دنیا گجرات کے قتل عام کو بھولی نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد