BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طلباء میں جنسی تعلیم میں دلچسپی

ممبئی
ممبئی میں کم عمر بچوں کو جنسی ورکرز کے طور پر استعمال کرنے کا مسئلہ بھی ہے
انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایڈز کی بیماری سے آگاہی کی مہم کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سکولوں کے نو عمرطلباء میں جنسی تعلقات پیدا کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اس لیئے ان میں سیکس ایجوکیشن کے بارے میں دلچسپی پیدا ہورہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ طلباء میں یہ رجحان ایک اچھی خبر ہے اور وہ نصاب کی کتابوں میں سیکس ایجوکیشن (جنسی تعلیم) متعارف کرنے پرغور کررہے ہیں۔

شعبہ تعلیم اور ایڈز کے افسران نےایڈز کی مہلک بیماری کے متعلق بیداری پیدا کرنے لیئے سکولوں کے طلباء کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا تھا۔

اس مہم کا اہتمام کرنے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بات چیت میں سب سے دلچسپ پہلو یہ سامنے آیا کہ بہت سے طلباء سن بلوغت کو پہنچنے سے پہلے ہی جنسی عمل کا تجربہ کر چکے ہیں اور سیکس کے متعلق بے جھجھک بات کرتے ہیں۔

 اس مہم سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ قدامت پسند سماج میں بھی اب تبدیلیاں آرہی ہیں اور پہلے کے مقابلے اب کم عمری میں جنسی تعلقات پیدا کرنے کا رجحان زیادہ ہے
سلینہ سنگھ

اہلکاروں کے مطابق مدھیہ پردیش جیسی قدامت پسند ریاست میں بیشتر والدین اپنے بچوں کو جنسی تعلیم دینے میں ہچکچاتے ہیں اور اس صورت میں طلباء میں یہ نیا رجحان ایک خوش آئند خبر ہے۔

ریاست میں ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی ڈائریکٹر سلینہ سنگھ نے کہا کہ ان کے لیئے یہ معلومات اطمنان بخش ہیں اور اچھی بات یہ ہے ان میں سے بیشتر لڑکے اور لڑکیاں ایچ آئی وی یا ایڈز اور دیگر جنسی بیماریوں کے متعلق باخبر ہیں اور ان سے بچنے کے لیئے احتیاطی تداببیر بھی اپناتے ہیں۔

کم عمر طلباء کے لیئے اس مہم کا اہتمام عالمی ترقیاتی ادارے ڈي ایف آئی ڈی کی مدد سے کیا گیا تھا۔ ادارے کی یہ مہم انیس ریاستوں کے دو ہزار سات سو سرکاری اور سرکار کی مدد سے چلنے والے سکولوں میں شروع کی گئی ہے۔

سلینہ سنگھ کا کہنا ہے کہ ’اس مہم سے یہ بات صاف ہوگئی ہے کہ قدامت پسند سماج میں بھی اب تبدیلیاں آرہی ہیں اور پہلے کے مقابلے اب کم عمری میں جنسی تعلقات پیدا کرنے کا رجحان زیادہ ہے۔‘

مدھیہ پردیش
 مدھیہ پردیش میں گزشتہ ماہ دس روز کے اندر ایڈز سے ایک ہی خاندان کے دو افراد کی موت ہو نے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے

ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق کرنا ہوگا کہ کم سن لڑکے اور لڑکیاں تیزی سے جوان ہو رہے ہیں اور جنسیات کے متعلق انہیں تعلیم فراہم کرنا اب ضروری ہو گیا ہے۔

اس مہم کے دوران بہت سے طلباء نےتفریح کے طور پر ( پورن ) یا ’جنسی فلم‘ دیکھنے کا اقرار کیا۔ تقریباً تیئس فیصد سے زیادہ لڑکیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ جنسی تعلقات اپنے قریبی رشتےداروں کے ساتھ بنائے تھے۔

ایڈز کنٹرول سوسائٹی نے حکومت کو سکول کے نصاب میں سیکس ایجوکیشن کے متعلق ایک نیا باب شروع کرنے کا مشورہ دیا ہے اور والدین سے بھی جنسیات کے بارے میں اپنے رویۓ کو نرم کرنے کی درخواست کی ہے۔

محترمہ سنگھ کا کہنا تھا کہ ’ان انکشافات کے بعد زيادہ تر والدین ’صدمے کی حالت‘ میں ہیں۔

اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملک میں جس تیزی سے ایڈز یا ایچ آئی وی کے معاملے سامنے آرہے ہیں ایسے ماحول میں اس طرح کے جائزے بے حد ضروری ہیں۔

متحرمہ سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ عشرے میں مدھیہ پردیش میں 1740 ایڈز کے کیس سامنے آئے ہیں جس میں پندرہ سالہ بچے بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں ایچ آئی وی انفکشن کے پھیلاؤ کی شرح کافی کم تھی۔ لیکن گزشتہ ماہ دس روز کے اندر ایڈز سے ایک ہی خاندان کے دو افراد کی موت ہو نے کے بعد خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

اسی بارے میں
بیوی بکری ہو گئی
25 February, 2006 | آس پاس
فلموں میں سیکس اور منشیات
03 October, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد