بیوی بکری ہو گئی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سوڈان کے ایک باشندے کو بکری کے ساتھ زیادتی کرنے کے جرم میں بڑوں کی ایک پنچائت نے سزا کے طور پر حکم دیا ہے کہ وہ بکری کو بطور ’بیوی‘ اپنے پاس رکھے۔ بکرے کے مالک الیفی نے کہا کہ انہوں نے ایک سوڈانی باشندے ٹومبو کو بکری کے ساتھ زیادتی کرتے دیکھا اور اس کی شکایت کونسل سے کی۔ کونسل نے ٹومبو سے کہا کہ وہ بکری کو اپنے پاس رکھے اور جہیز کے طور پر پندرہ ہزار سوڈانی دینار (پچاس ڈالر) بکری کے مالک الیفی کو دے۔ الیفی نے کہا کہ ’میں نے یہ بکری اسے دے دی ہے اور جہاں تک مجھے علم ہے وہ دونوں ساتھ رہ رہے ہیں‘۔ الیفی نے جبا پوسٹ اخبار کو بتایا کہ تیرہ فروری کی درمیانی شب اس نے کچھ آوازیں سنیں اور جب گھر سے باہر نکلے تو دیکھا کہ ٹومبو ان کی بکری کے ساتھ زیادتی کر رہے تھے۔ انہوں نے ٹومبو کو پکڑ لیا اور بعد میں بڑوں کی کونسل سے مشورہ کیا کہ وہ اس کا کیا کریں۔ اخبار کے مطابق کونسل نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ یہ کیس پولیس کو رپورٹ نہ کریں بلکہ ٹومبو کو جہیز کی رقم دینے دیں کیونکہ اس نے بکری کو بیوی کے طور پر استعمال کیا ہے۔ | اسی بارے میں سوازی لینڈ:جنسی پابندی ختم20 August, 2005 | آس پاس چین: گھریلو تشدد پر پابندی28 August, 2005 | آس پاس امریکی فوج میں جنسی تشدد 07 May, 2005 | آس پاس ہرکسی سےبوسے کریں گردن توڑبخار 10 February, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||