ہندو لیڈر کی کار سے لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مغربی ریاست گجرات میں ہندو تنظیم وشو ہندو پریشد کے ایک لیڈر کی کار سے دو مسلم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ دونوں بچے دو روز قبل ایک شادی کی تقریب گئے تھے اور تبھی سے وہ لاپتہ بتائے گئے تھے۔ یہ واقعہ ضلع وڈودرہ کے دبھوئی قصبے کا ہے۔ وڈودرہ میں حال ہی میں ایک مزار کے منہدم کرنے کے بعد فرقہ وارانہ فسادات بھڑک اٹھے تھے اور اس خبر کے بعد علاقے میں حالات پھر کشیدہ ہوگۓ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب کار سے لاشیں نکالی گئیں تو وہ روڈ کے کنارے کھڑی تھی اور اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ لاش کار کے اندر کیسے پہنچیں ہیں۔اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ کار کے مالک وشو ہندو پریشد کے ایک کارکن ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے تاکہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ وارانہ فسادات نہ بھڑکیں۔ پولیس کے مطابق علاقے میں امن وامن کی صورت حال برقرار رکھنے کے لیئے ہر طرح کے ممکنہ اقدامات کیئے جارہے ہیں۔ دبھوئی وڈودرہ کے علاقے میں ہے جو فرقہ وارانہ فسادات کی نوعیت سے بہت ہی حساس مانا جاتا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں وڈودرہ میں فرقہ وارانہ تشدد میں چھ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ سن 2002 میں ریاست گجرات میں فرقہ وارنہ فسادات ہوئے تھے جن میں تقریبا دو ہزار لوگ ہلاک ہوئے اور مرنے والوں میں بیشتر مسلمان تھے۔ |
اسی بارے میں وڈودرہ انہدامی کارروائی معطل04 May, 2006 | انڈیا وڈودرہ: کرفیو، فوج کو تیاری کا حکم04 May, 2006 | انڈیا ’گواہ کو رشوت نہیں دی‘22 December, 2004 | انڈیا بیسٹ بیکری کیس: ظاہرہ کو سزا08 March, 2006 | انڈیا ظاہرہ شیخ عدالتی تحویل میں13 March, 2006 | انڈیا ظاہرہ کی والدہ کو تین ماہ قید16 May, 2006 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||