BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گولڈن ٹمپل،سخت حفاظتی انتظامات

گولڈن ٹمپل
گولڈن ٹمپل سکھوں کا مقدس ترین مذہبی مقام ہے
انڈیا کی ریاست پنجاب میں اہم مذہبی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد سکھوں کے مقدس ترین مقام گولڈن ٹمپل اور دوسری عبادت گاہوں کے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

امرتسر پولیس کے سربراہ سدھانشو شری واستو کے مطابق جالندھر کے ریلوے سٹیشن ماسٹر کو ہاتھ سے لکھا ہوا ایک خط موصول ہوا ہے جس میں کئی مذہبی مقامات اور ریلوے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خط ہندی میں لکھا ہوا ہے اور اس پر جموں کے کریم انصاری نامی شخص کے دستخط موجود ہیں۔ اس خط میں امرتسر کے گولڈن ٹمپل، جالندھر کے ایک تاریخی ہندو مندر اور بعض ریلوے سٹیشنوں سمیت کئی عوامی مقامات کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

سینیئر سپرینٹنڈنٹ آف پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ اس خط میں انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے ایک تاریخی مندر کو بھی تباہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے پنجاب کے تین اضلاع امرتسر، جالندھر اور پھگواڑہ میں پولیس کو چوکس کر دیا ہے اور مسٹر شریواستو کا کہنا ہے کہ’ہم دہشت گردوں کو کوئی مو‍قع نہیں دینا چاہتے‘۔

مسٹر شریواستو نے یہ بھی بتایا کہ دھمکی والے خط کے بارے میں کشمیر کی پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے جبکہ ریلوے پولیس‎ کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ جالندھر اور امرتسر میں بم ناکارہ کرنے والی ٹیم کو پوری طرح تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد