BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 March, 2006, 11:18 GMT 16:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چندی گڑھ میں سکھ رہنما گرفتار
خالصتان کرنسی نوٹ
جگجیت سنگھ نے خالصتان کے کرنسی نوٹ بھی شائع کیئے
بھارتی پولیس نے چندی گڑھ کے علاقے میں ایک علیحدگی پسند سکھ رہنما کو بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سکھ رہنما جگجیت سنگھ چوہان کو ضلع ہوشیارپور کے ایک گاؤں میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا جہاں پولیس کے مطابق انہوں نے سکھوں کی علیحدگی کی حمایت میں جھنڈا لگا رکھا تھا۔

پنجاب پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ جگجیت سنگھ کے خلاف تازہ ترین الزامات ان کے ایک ٹی وی انٹرویو سے متعلق ہیں جس میں انہوں نے اپنے گھر کے اوپر لہراتا ہوا خالصتان کا جھنڈا دکھایا۔

مذکورہ ٹیلیویژن رپورٹ میں ان کے پاس خالصتان کی غیر قانونی کرنسی بھی دکھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں بدھ کو امرتسر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

جگجیت سنگھ چوہان انیس سو اسی اور نوے کی دہائیوں کے دوران سکھ قوم کے لیئے ایک علیحدہ ملک خالصتان کی تحریک کے ایک بڑے حامی رہے ہیں اور اس وقت انہوں نے اپنے لندن میں قیام کے دوران اپنے آپ کو خالصتان کا جلا وطن صدر بھی قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے خالصتان کے تفصیلی نقشے کے علاوہ خالصتان کے کرنسی نوٹ بھی شائع کیئے۔

دس سال سے زائد عرصہ جلاوطنی گزارنے کے بعد، جس کے دوران ان کا پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا، جگجیت سنگھ دو ہزار ایک میں اپنے آبائی گاؤں واپس آ گئے۔ ان کی واپسی اس وقت ممکن ہوئی جب ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ انہیں سفری دستاویزات فراہم کی جائیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ جگجیت سنگھ نے اپنی واپسی کے بعد کا کچھ عرصہ خاموشی سے گزارا لیکن تھوڑے عرصے کے بعد انہوں نے دوبارہ علیحدگی پسند مطالبات کرنے شروع کر دیئے۔

گزشتہ برس بھی ان پر بغاوت کا مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا جب انہوں نے امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خالصتان کا مطالبہ دہرایا۔

اسی بارے میں
کشمیر میں فوج کی بھرتی
07 March, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد