خودکشی کی ناکام کوشش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان میں مبینہ طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ہندوستانی انجینیئر کی اہلیہ نے حیدرآباد میں اپنے گھر میں خودکشی کی کوشش کی ہے۔ انجینیئر سوریانرائن کی اہلیہ کے منجولا نے کیڑوں کو مارنے والی دوا پی کر اپنے آپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ منجولا کے رشتہ داروں نے بتایا ہے کہ جب منجولا غسل خانے میں گئیں اور کافی دیر تک باہر نہ نکلیں تو انہیں تشویش ہوئی اور جب دروازہ نہیں کھلا تو اسے توڑ کر منجولا کو باہر نکالا گیا۔ منجولا نے کیڑے مکوڑے مارنے کی دوا پی رکھی تھی۔ انہیں فوراً قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ انجینیئر سوریانرائن تین بچوں کے باپ تھے اور جنوری سے بحرین کی ایک کمپنی کے ساتھ افغانستان میں موبائل نیٹ ورک پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے تھے۔ خاندان کے مطابق جب سے منجولا نے اپنے شوہر کے قتل کی خبر سنی ہے وہ اس وقت سے صدمے میں ہیں۔ منجولا کے خاندان والوں کے مطابق مقتول کی بیوہ کے صدمے میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب ایک عورت نے یہ کہہ کر انجینیئر سوریانرائن کی لاش دیکھنا چاہی کہ وہ ان کی دوسری بیوی ہیں۔ پولیس کے مطابق جمعہ کے روز اپنے ڈرائیور سمیت اغوا ہونے والے انجینئیر سوریانرائن کی سر کٹی لاش جنوبی افغانستان سے ملی ہے۔ زابل صوبے کے ایک پولیس افسر غلام نبی مالاخیل نے بتایا کہ پولیس کی ایک گشتی پارٹی کو حسن کاریز ضلع کے قریب سے مغوی کی لاش ملی۔ طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغوی کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا۔ انہوں نے اس سے پہلے دھمکی دی تھی اگر انڈیا نے افغانستان سے اپنے شہری واپس نہ بلائے تو وہ مغوی کو ہلاک کر دیں گے۔ | اسی بارے میں افغانستان میں بھارتی انجینیئر قتل30 April, 2006 | آس پاس افغانستان: غیرملکی انجنیئروں کا اغوا07 December, 2003 | آس پاس قندہار میں چار پولیس اہلکار ہلاک02 April, 2006 | آس پاس افغانستان میں ترک انجینیئر قتل03 April, 2006 | آس پاس غزنی میں شدید جھڑپیں، چار ہلاک23 April, 2006 | آس پاس افغانستان: کلینِک پر حملہ10 April, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||