BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 25 February, 2006, 08:27 GMT 13:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دلی میں گول میز مذاکرات شروع

منموہن سنگھ
بیشتر علیحدگی پسند جماعتوں نے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا ہے
ہندوستانی وزیر اعظم منموہن سنگھ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مختلف جماعتوں کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل بات چیت کر رہے ہیں تاہم جموں کشمیر کی تقریباً تمام علیحدگی پسند جماعتوں نے اس راؤنڈ ٹیبل بات چيت کا بائیکاٹ کیا ہے۔

گول میز کانفرنس کا مقصد مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سبھی جماعتوں سے صلاح مشورہ کرنا ہے تاکہ مستقبل میں اسکے بارے میں کوئی فیصلہ کرتے وقت سب کی رائے کا خیال رکھا جا سکے۔

اس کانفرنس کی صدارت وزیر اعظم کر رہے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے وزیر داخلہ شیو راج پاٹل، قومی سلامتی کے مشیر این کے نارائن اور امور کشمیر کے ماہر این کے ووہرا بات چیت کرینگے۔

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے بانی ہاشم قریشی کے علاوہ اس گول میز کانفرنس میں کوئی بھی علحیدگی پسند رہمنا شامل نہیں ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ چونکہ کشمیر کے مسئلے پر بھارت پاکستان اور کشمیری رہنماؤں کی درمیان سہ فریقی بات چیت ہو رہی ہے اس لیے اس طرح کی گول میز کانفرنس درست نہیں ہے۔

یہ گول میز کانفرنس دارلحکومت دلی میں وزیراعظم منموہن سنگھ کی رہائش گاہ پر ہو رہی ہے۔ اس میں نیشنل کانفرنس، ٹی ڈی پی ، پنتھر پارٹی، ٹی ڈی ایف، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی جیسی قومی دھارے میں شامل جماعتوں کے لیڈر حصہ لے رہے ہیں۔ بات چیت میں جموں اور لداخ کے علاقے کے بعض علاقائی رہنما، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور دانشور بھی شرکت کرہے ہیں۔

کشمیر کے سابق وزیر اعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ اس راؤنڈ ٹیبل بات چیت سے کوئی نتیجہ نہیں نکلنے والا ہے اور یہ سب وقت کا ضیاع‏ ہے اس لیے وہ اس میں حصہ نہیں لے رہے ہیں۔ لیکن انکے بیٹے عمر عبداللہ وزیر اعظم کے گھر پہنچے ہوئے ہیں۔

فوڈ فیسٹیول کشمیر فوڈ فیسٹیول
لاہور میں کشمیر فوڈ فیسٹیول کی معطلی؟
کشمیرکے مریض
ذہنی مریضوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ۔
کشمیری لو سٹوری
27 سالہ وندنا، 65 سالہ گردھاری
اسی بارے میں
لیہ: بدھ مت، مسلم کشیدگی
09 February, 2006 | انڈیا
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد