BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کشمیرفوڈفیسٹیول معطل ہوسکتاہے‘

 فوڈ فیسٹیول
لاہور میں اس سے پہلے بھی ہندوستانی کھانوں کا ایک فیسٹیول ہو چکا ہے
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے جاری نہ کیے جانے کی بنا پر کشمیر فوڈ فیسٹیول معطل ہو سکتا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جموں وکشمیر سیاحتی محکمہ کے کچھ اعلیٰ افسران کو پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ’ویزہ‘ نہ ملنے کی وجہ سے اس منصوبے کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیسٹیول اگلے ماہ کی 15 تاریخ سے لاہور کے ایک ’فائیو سٹار‘ ہوٹل میں منعقد کیا جانا تھا۔

ایک اعلیٰ سرکاری افسر کے مطابق محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹرجنرل سلیم بیگ اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدل عزیر وانی اس فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلہ میں لاہور جانے والے تھے لیکن پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے کی لیے ان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جموں وکشیر سیاحتی محکمہ کےمنیجنگ ڈائریکٹر عبدل عزیر وانی نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید نے یہ منصوبہ بنایا تھا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیےدونوں طرف ہی تیاریاں مکمل کی جا چکی تھی اور دونوں ممالک کی ر‌ضامندی کے بعد مارچ 15 کی تاریخ طے ہوئی تھی۔

وانی نے یہ بھی بتایا کہ ریاست سے تعلق رکھنے والے مشہور فیشن ڈیزائنر روہت بل بھی اس فسٹیول میں پندرہ ماڈلز کے ساتھ حصہ لینے کے لیے تیار تھے۔

ان کے مطابق بھارتی سرکار نے محکمہ کو اس فسٹیول کے لیے پچاس لاکھ کی مالی امداد بھی فراہم کی تھی۔

وانی نے بتایا کہ ’ہم نے لاہور جانے کے لیے ساری تیاریاں مکمل کر لی تھیں لیکن آخری موقع پر ہمارے پاسپورٹ واپس کر دیے گۓ‘۔

پوری دنیا میں مشہور کشمیری وازوان گو کہ اس فسٹیول کے منصوبے کا ایک اہم حصہ تھا لیکن اس کے علاوہ کشمیری دستکاری اور کلچر کی نمائش کے بھی انتظامات کیے جا رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد